• صفحہ اول>>چین پاکستان

    اسلام آباد میں ،پاک-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری سمٹ برائے دواسازی و صحت  کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-21

    21جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 17 جولائی کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاک-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری سمٹ برائے دواسازی و صحت کا انعقاد کا آغاز ہوا۔ یہ کانفرنس پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)، وزارت صحت پاکستان اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP)کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دواسازی، صحت کی دیکھ بھال، حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبوں میں باہمی تعامل، سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کانفرنس سے پاکستان کی دواسازی کی صنعت کو تیز رفتار ترقی ملے گی اور پاکستان میں اہم ادویہ، ویکسینز و طبی آلات کی تحقیق، پیداوار اور ان کی ہمسایہ ممالک کو برآمد کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے پاکستان کو اس خطے کا طبی صحت کا مرکز بننے میں مدد ملے گی۔

    17جولائی 2026۔ وزیر اعظم شہباز شریف افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے ہیں(دفترِ وزیر اعظم  پاکستان)

    وزارت صحت پاکستان کے مطابق، اس کانفرنس میں کاروباری ملاقاتوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی مباحثوں سمیت مختلف سیشنز منعقد کیے گئے جن میں 160 سے زائد چینی اور 340 سے زائد پاکستانی کمپنیز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران صحت کی دیکھ بھال، حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور دواسازی کے شعبوں میں تقریباً 440 ملین ڈالر مالیت کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    17جولائی 2026۔ پاک-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری سمٹ برائے دواسازی و صحت  میں چینی اور پاکستانی کمپنیز  کے تقریباً 1500 نمائندوں نے شرکت کی۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔جاؤ یی پھو)

    17جولائی 2026۔ پاک-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری سمٹ برائے دواسازی و صحت میں چینی اور پاکستانی کمپنیز کے تقریباً 1500 نمائندوں نے شرکت کی۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔جاؤ یی پھو)

    17جولائی 2026۔ پاک-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری سمٹ برائے دواسازی و صحت  کے دوران، چینی اور پاکستانی کمپنیز کے نمائندگان کے مابین مذاکرات اور رابطہ سازی کے لیے سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔جاؤ یی پھو)

    ویڈیوز

    زبان