• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    چین کی زرعی سبز ترقی میں بہتری کا عمل  جاری: رپورٹ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-21

    21جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)18 جولائی کو چین کی زرعی سائنس اکیڈمی (CAAS) اور چین کی زرعی سبز ترقی کی تحقیقاتی سوسائٹی نے سال 2025 کے اعدادو شمار پر مبنی ،چین کی زرعی سبز ترقی کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق، 2025 میں چین کی زرعی سبز ترقی میں بہتری کا عمل جاری رہا۔

    رپورٹ کے مطابق،چین نے زراعت کے لیے استعمال ہونے والے پانی کی بچت کے طریقوں میں مسلسل پیش رفت کی ہے۔ 2025 کے آخر تک، اناج اور تیل مہیا کرنے والی فصلوں کے لیے پانی اور کھاد کی مربوط تیکنیکوں کا استعمال 5.86 ملین ہیکٹر سے تجاوز کرچکا تھا جب کہ پچھلے دس سالوں میں، چین میں زرعی پانی کے سالانہ استعمال میں 5.7 فیصد کمی آئی۔

    سائنسی کھاد کا استعمال، کیڑے مار ادویہ کی کارکردگی اور فصلوں کے بھوسے کا استعمال بھی بہتر ہوا۔ 2025 میں، اناج کی تین بڑی فصلوں ،چاول، گندم اور مکئی کے لیے کھاد کےاستعمال کی شرح 43.3 فیصد تک رہی، جو کہ 2020 کے مقابلے میں 3.1 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان فصلوں کے لیے کیڑے مار ادویہ کے استعمال کی شرح 45 فیصد رہی، جو کہ 2020 کے مقابلے میں 4.4 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے جب کہ قومی سطح پر فصلوں کے بھوسے کی مجموعی شرحِ استعمال 88 فیصد سے اوپر رہی۔

    چین کی زرعی سائنس اکیڈمی کے ادارہ برائے زرعی وسائل و علاقائی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر وو وین بن نے کہا کہ مستند اعداد و شمار پر مبنی یہ رپورٹ، چین کی زرعی سبز ترقی میں اہم اقدامات، علاقائی طریقوں اور مثالی ماڈلز کا مکمل جائزہ فراہم کرتی ہے۔ 2019 میں پہلی مرتبہ شائع ہونے والی یہ رپورٹ چین کی زرعی سبز ترقی میں پیش رفت کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان