28جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ کے مشہور مقامات کے علاوہ، چینی ثقافت کے قلب کو محسوس کرنے کے بے شمار اور بھی طریقے ہیں۔ "چائنا بَز" کی اس قسط میں چین کو ایک مقامی فرد کی طرح دریافت کرتے ہیں اور بخور بنانے کی ایک قدیم روایت کا مشاہدہ کرتے ہیں جس میں ہاتھ سے تیار کردہ خوشبو کے موتیوں سے بازو کا ایک کڑا / کنگن بنایا جائے گا۔
قدیم نسخوں میں پائی جانے والی روایتی تراکیب کی بنیاد پر، اس تجربے میں سیاح جڑی بوٹیوں کی تیاری، اجزا کو پیسنے ، چھاننے، خوشبو کے موتیوں کی شکل دینے اور اپنا ذاتی کنگن/ کڑا بنانے کے عمل سے گزارتے ہیں۔ یہ عملی سرگرمی چینی بخور کی ثقافت اور روایتی چینی طب کی حکمت کی جھلک پیش کرتی ہے، ذات کی تربیت، قدرت کا احترام اور چینی رسومات کے تحفظ کی قدروں کو اجاگر کرتی ہے، جب کہ غیر ملکی سیاحوں کو چینی ثقافت کا ایک زیادہ ذاتی تجربہ فراہم کرتی ہے۔



