27جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ میں چار مختلف موسم ہیں اور بیجنگ ہر ایک موسم میں سیر و تفریح کے لیے ایک شاندار مقام ہے۔ گرمیوں کا موسم بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے، لیکن سچ تو یہ ہے کہ باہر گھومنا پھرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ باہر کافی گرمی ہو سکتی ہے!
شہر ممنوعہ( پیلس میوزیم) یا دیوارِ چین جیسے مشہور تاریخی مقامات کے لیے تو گرمی برداشت کی جا سکتی ہے لیکن جب تپتے سورج تلے کھڑے رہنے کا دل نہ کرتا ہو، اور سچ یہ ہے کہ کس کا دل نہیں کرتا ہوگا، تو آپ کے لیے بہت سے شاندار "ان ڈور " مقامات موجود ہیں جہاں کے پرسکون، ٹھنڈے اور تروتازہ ماحول میں تفریح کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
آج، پیپلز ڈیلی آن لائن کے صحافی مائیکل، ہمیں ایسے ہی تین مقامات پر لے جاتے ہیں جہاں گرمی کے موسم میں ٹھنڈا اور پرسکون ماحول تو ہے ہی ساتھ ہی تاریخ، فن، ثقافت اور کھانے کا ایک بہترین امتزاج بھی ملتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں ایک بڑا فلم میوزیم، ایک خوبصورت اور پرسکون ڈسٹرکٹ اور بیجنگ کا جدید اور مقبول ترین مال۔



