• صفحہ اول>>原创

    اعلی ترقیاتی معیار کی کہانیاں: نئی کھادیں ، مقدار بڑھانے سے اثر بڑھانے تک

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-05

    5اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشرقی چین کے صوبے شان دونگ کی لنشو کاونٹی کے کسان ، لی شینگ ین بے حد مسرور ہیں کیونکہ اس سال ان کی گندم کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے، انہوں نے اس سال کم کھاد استعمال کی اور آمدن بھی کافی اچھی ہوئی ہے۔

    کھاد، اناج کی"خوراک" ہے۔ گزشتہ برسوں میں ، کھیتوں میں جتنی زیادہ کھاد ڈالی گئی زمین اتنی ہی "بھوکی" ہوتی چلی گئی،زراعت کے اخراجات ہر سال بڑھتے رہے، جبکہ آمدن میں اضافہ نہیں ہوا۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ لوگ وہی ہیں اور زمین بھی وہی ہے۔ تو پھر بدلا کیا ہے؟

    2009 میں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سست اور کنٹرولڈ ریلیز کھادوں کے لیے ایک نیشنل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹرکے قیام کی منظوری دی، شان دونگ زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے اس سینٹر کی میزبانی Kingenta نے کی ۔ اس ریسرچ سینٹر نے سائنسی تحقیق اور صنعتی استعمال کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد کی۔ طویل عرصے تک کنٹرولڈ ریلیز کھادوں کے لیے کوٹیڈ مواد کی تشکیل کا بنیادی مواد پرغیر ملکی کمنیز کی اجارہ داری رہی ، جو کہ چین میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے بہت مہنگا پڑتا تھا۔ ایک دہائی سے زیادہ تحقیق کے ذریعے، چین نے دو بڑے چیلنجز کو حل کیا ،ایک : بایو بیسڈ مواد سے فلم بنانا اور دوسرا،فصل کی ضروریات کے مطابق غذائی اجزا کے اخراج کو ہم آہنگ کرنا۔

    پیٹرو کیمیکل فلمز کو فصل کی بھوسے جیسے قدرتی مواد سے تبدیل کر کے، گرین بایئو ۔بیسڈ کوٹڈ کنٹرولڈ -ریلیز کھادیں تیار کی گئیں جن کےنتائج فوری طور پر سامنے آئے۔ کھاد کے استعمال کی شرح 50 فیصد تک بڑھ گئی اور ہر ایک مو زمین کو 30 فیصد کم کھاد کی ضرورت پڑی جب کہ پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

    Kingenta گروپ کے صدر وان پھینگ کہتے ہیں کہ ماضی میں، ہم غیر ملکی ٹیکنالوجی خریدتے تھے اور دوسروں کے معیار کی پیروی کرتے تھے۔ اب، نجی ادارے اہم قومی لیبارٹریز اور نیشنل انجینئرنگ ا ینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے سلو اینڈ کنٹرولڈ ریلیز فرٹیلائزرز میں شامل ہو رہے ہیں اور تکنیکی و صنعتی جدت کی ہم آہنگ ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔ مصنوعات کو کسانوں کے ہاتھوں تک پہنچانے سے لے کر ، کھیتوں میں ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے تک، ٹیکنالوجی کے ذریعے صنعتی رکاوٹوں کو عبور کر رہے ہیں، معیار کے ذریعے صنعتی تقسیم کےعمل کی قیادت کر رہے ہیں اور خدمات کی توسیع کے ذریعے نئی قدر تشکیل دے رہے ہیں ۔

    لنشو کاؤنٹی کے نائب سربراہ سن بائی گوانگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کھاد کی صنعت کی بنیاد، اداروں کی تکنیکی مہارت نیز ہنر کو متوجہ کرنے اور برقرار رکھنے کی معاون پالیسیز موجود ہیں۔ ہم اس زمین میں 'نئے پودے' لگانا چاہتے ہیں۔ جدید صنعتی نظام کی تشکیل کا اصل مطلب یہ ہے کہ ہم روایتی صنعتوں کو ،نئی ٹیکنالوجیز، نئے ماڈلز اور نئے راستوں کو فروغ دینے کے قابل بنائیں۔

    زرعی اور دیہی علاقوں کی جدیدیت چینی جدیدیت کی مجموعی صورت حال اور معیار پر اثر انداز ہوتی ہے۔ حال ہی میں چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے جاری کردہ زرعی اور دیہی جدید یت کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے مطابق، 2030 تک، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خود کو مضبوط بنانے کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی اور زرعی شعبے میں نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں کی ترقی میں اہم پیش رفت ہوگی۔ سمت واضح ہے: ہمیں بنیادی ٹیکنالوجیز میں مہارت کے لیے خود انحصاری اور عالمی صنعت میں زیادہ اہمیت حاصل کرنی ہوگی۔

    روایتی صنعتوں کی تبدیلی، پیداوار کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کو بہتر بنانے کے ہدف کی جانب گامزن ہے ۔ جو کا مقصد رکھتی ہے، خاموشی سے جاری ہے۔ کھیتوں میں محنت کرنے والے کسان لی شینگ ین کے لیے نئی معیاری پیداواری قوتوں کے جڑ پکڑنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے پیروں تلے موجود زمین ، کھاد کے پلانٹ کو نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی تحریک دے رہی ہے، روایتی صنعتوں کو ایک نیا روپ دے رہی ہے نیز جو گندم، شکر قندی، اور مکئی کسان اگاتے ہیں، اس کی پیداوار اور کسانوں کی آمدن دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان