• صفحہ اول>>原创

    گوئے یانگ: ٹھنڈے پانیوں اور پہاڑوں کے درمیان شہری زندگی کا لطف

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-05

    گوئے یانگ کا فضائی منظر۔

    گوئے یانگ کا فضائی منظر۔

    5اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)یوننان-گوئے جو سطح مرتفع پر جنگلات میں گھرا ہوا شہر ،گوئے یانگ واقع ہے۔ یہاں گرمیوں کا اوسط درجہ حرارت تقریباً 23 ڈگری سیلسیس ہوتا ہے۔ ٹھنڈی اور خوشگوار آب و ہوا گوئےیانگ کو گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کا ایک انتہائی مقبول مقام بناتی ہے۔

    گوئےیانگ کی منفرد ذائقے والی جہ ار گین کافی۔

    گوئےیانگ کی منفرد ذائقے والی جہ ار گین کافی۔

    اس شہر کو جاننے کا آغاز صبح ،ایک کپ کافی سے کیا جاسکتا ہے۔ وین چھانگ پویلین کے قریب بہت سے شاندار کافی ہاؤسز واقع ہیں، جہاں کافی کے کئی مقابلوں کے فاتحین نے اپنی دکانیں کھولی ہیں۔ گوئے جو کے سیلی اور جہ ار گین (کیمیلیون کا پودا) جیسے مخصوص اجزا کو بھی کافی میں شامل کیا جاتا ہے، جو روایتی مشروبات کو ایک منفرد مقامی ذائقہ دیتے ہیں۔ کچھ کیفے تو غاروں یا چٹانوں کے کناروں پر بھی بنائے گئے ہیں، جہاں لوگ کافی پینے کے ساتھ ساتھ گوئےجو کے خوبصورت مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    گوئے یانگ میں جیاشیو پویلین کا منظر۔

    گوئے یانگ میں جیاشیو پویلین کا منظر۔

    دوپہر کے وقت، نان منگ ندی کے کنارے چہل قدمی کرتے ہوئے، آپ 400 سال سے بھی قدیم ، جیاشیو پویلین کو دیکھ سکتے ہیں۔ ندی کے کنارے اوپن ایئر ٹی سٹالز پر لوگ چائے پیتے، گپ شپ کرتے اور فرصت کے لمحات کا لطف اٹھاتے ہیں۔ ہواشی کے گاؤں جیوآن میں چائے کے قدیم پودے اور چائے کے وسیع و عریض باغات گوئے یانگ کی چائے کی گہری ثقافت کے عکاس ہیں۔

    گوئے یانگ میں چھنگ یون مارکیٹ کا منظر۔

    گوئے یانگ میں چھنگ یون مارکیٹ کا منظر۔

    رات کے وقت، تائیپنگ روڈ اور چھنگ یون مارکیٹ روشنیوں سے جگمگا اٹھتے ہیں۔ گوئےجو کے مخصوص کھانے، جدید انداز کے منفرد مشروبات نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

    کافی اور چائے کی خوشبو سے لے کر پہاڑوں، پانیوں اور رات کے خوبصورت مناظر تک، گوئے یانگ اپنی خوشگوار آب و ہوا، بھرپور توانائی اور پرسکون طرز زندگی کے ساتھ ایک منفرد شہری جاذبیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان