• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    "پیئرنگ اسسٹنس"سے سنکیانگ کے لوگ اپنے یہاں شروع ہونے والے منصوبوں کے نگران بن گئے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-13

    چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاونٹی ،پی شان میں حوتان کونچ پروفائلز کارپوریشن لمیٹڈ میں عبدالسلام ماجد، آلات کی جانچ کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ چھین شن حوئی)

    چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاونٹی ،پی شان میں حوتان کونچ پروفائلز کارپوریشن لمیٹڈ میں عبدالسلام ماجد، آلات کی جانچ کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ چھین شن حوئی)

    13اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) مشرقی چین کے صوبے آن ہوئی سے سنکیانگ تک مشترکہ معاونت کے تحت، 2016 میں پی شان کاؤنٹی میں حوتان کونچ پروفائلز کارپوریشن لمیٹڈ جیسے اہم منصوبے کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ پچھلے دس سالوں میں، یہاں مقامی محنت کشوں کے ذریعے کارخانے کو چلانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔

    عبدالسلام ماجد، حوتان کونچ پروفائلز کارپوریشن میں آلات کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ ان کی ٹیم کا معمول ہے کہ وہ روزانہ صبح دس بجے آلات کی مکمل جانچ پڑتال کرتی ہے۔ ماجد بتاتے ہیں کہ پانچ سال پہلے، جب انہوں نے یہاں کام شروع کیا تھا تو اس سے پہلے انہوں نے اس قسم کے آلات کبھی دیکھے بھی نہیں تھے اور اس حوالے سے وہ بالکل ناتجربہ کار تھے۔ وہ ایک سال تک اپنے استاد کے زیرِ تربیت رہے جہاں انہوں نے مشینوں کے تمام میکانکی عمل اور کام کے طریقہ کار کو سیکھا اور اب وہ کمپنی میں آلات کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور اہم ٹیکنیشن ہیں۔ کمپنی ریکارڈ کے مطابق عبدالسلام ماجد نے جدت کے 10 منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    کمپنی کے اسسٹنٹ جنرل مینیجر، چیان جیونگ کہتے ہیں کہ ہم، افرادی قوت میں جدت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور پیداواری رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تکنیکی اپ گریڈ بھی متعارف کروائے ہیں۔ اس وقت بہت سے مقامی، نوجوان تکنیکی ماہرین فرنٹ لائن پر قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے تقریباً 2,000 ملازمتیں فراہم کی ہیں، کمپنی کی افرادی قوت کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ مقامی افراد پر مشتمل ہے اور کلیدی انتظامی و تکنیکی عہدوں میں 65 فیصد پر مقامی افراد کام کرتے ہیں۔

    پی شان کاؤنٹی کے نائب سربراہ اور سنکیانگ کے لیے صوبہ آن ہوئی صوبے کی "پیئر اسسٹنس" ٹیم کے سربراہ، فان جی چنگ بتاتے ہیں کہ آن ہوئی نے ملازمتوں میں استحکام اور آمدن بڑھانے کے لیے سنکیانگ کو صنعتی امداد دینے کو ترجیح دی، جس میں بھرتی کے لیے مقامی مزدوروں کو ترجیح دینے کے لیے کمپنیز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان