صدر شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ "خوبصورت چین کی تعمیر کو ،ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیا میں نمایاں مقام دیا جائے"۔ "پہاڑوں اور دریاؤں کو مزید شاداب بنائیں، چینی طرز کی جدید یت کی خصوصیات کو مزید واضح کریں"۔
یہ سال پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال ہے۔ 15 اگست کو ماحولیات کے قومی دن کے موقع پر، قابل تجدید توانائی کے نظام، ہوا کے معیار میں بہتری، جنگلاتی وسائل میں اضافے اور نئی توانائی کی صنعتی سلسلے کی تشکیل — ان چار کامیابیوں کی رپورٹس کے پیچھے ابھرتے ہوئے نئے رجحانات کا جائزہ لیتے ہیں اور خوبصورت چین کی تعمیر کے نئے منظر کا مشاہدہ کرتے ہیں۔




