• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    "مشن ان لاک" قسط نمبر 8: اگر پہاڑ اور دریا اپنے رنگ کھو دیں گے تو ہم مستقبل کو کیسے روشن کریں گے؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-20

    مشن ان لاک قسط نمبر 1    مشن ان لاک قسط نمبر 2    مشن ان لاک قسط نمبر 3    مشن ان لاک قسط نمبر 4    مشن ان لاک قسط نمبر 5    مشن ان لاک قسط نمبر 6    مشن ان لاک قسط نمبر 7

    19اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشن ان لاک کی چھٹی قسط میں مینا، صوبہ گانسو کے شہر دون حوانگ میں، دون حوانگ موگاو گروٹوز ڈیجیٹل ایگزیبشن سینٹر میں پہنچتی ہے۔ یہاں مینا دیکھتی ہے کہ ایک نوعمر بچہ، غار 285 میں داخل نہیں ہو پا رہا ہے کیونکہ تمام دستیاب اوقات کار پہلے ہی بک ہو چکے ہیں۔

    20اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشن ان لاک کی آٹھویں قسط میں مینا، ترقی کی ساتوں چابیاں جمع کرنے کے بعد مستقبل کے شہر میں پہنچتی ہے، لیکن یہاں کے پہاڑ، سمندر اور شہر کا تمام تر منظر سیاہ و سفید نظر آرہا ہے۔

    کھو جانے والے رنگ واپس لانے کی امید پر وہ، ایک ماحولیاتی بحالی سکینر کے ساتھ گہرے سمندر میں غوطہ لگاتی ہے۔ اسے یقین ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک بٹن دباتے ہی سمندری ماحولیاتی نظام بحال ہوسکتا ہے۔ لیکن قدرتی وسائل کے ایک مقامی محافظ سے ملنے اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ماحولیاتی کارکنوں سے ان کے کئی سالوں کے گشت، سروے اور بحالی کے کام کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد، مینا سمجھ گئی کہ ماحولیاتی بحالی ایک "کلک" سے کبھی بھی وقوع پذیر نہیں ہوگی۔

    ٹیکنالوجی، تحفظ کو زیادہ درست اور مؤثر بنا سکتی ہے لیکن یہ صبر، ذمہ داری اور طویل مدتی انسانی عزم کی جگہ نہیں لے سکتی۔ اس قسط کے اختتام پر حقیقت سامنے آتی ہے: 2030 سے جو پیغامات آرہے تھے اور اس کے سفر کی رہنمائی کر رہے تھے وہ خود مستقبل میں موجود مینا کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔

    پندرہویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کا خاکہ، شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں کےاصول پر عمل کے لیے پختہ عزم اور اس اصول کو ٹھوس عملی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے

    "کاربن پیک" اور "کاربن نیوٹریلٹی" کے اہداف کی رہنمائی میں یہ منصوبہ، کاربن کے اخراج اور آلودگی کو کم کرنے، سبز ترقی کو فروغ دینے نیز اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی معاونت کرتا ہے، جب کہ ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو مضبوط بناتا ہے اور سبز ترقی کے محرکات کو تقویت دیتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان