• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین کا پاکستان  کے لیے ویٹرنری ویکسین کی 3 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-03

    (تصویر:چینی وزارت خارجہ )

    (تصویر:چینی وزارت خارجہ )

    3 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 2 ستمبر کو ، اسلام آباد میں قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں منعقدہ تقریب میں، چین کی جانب سے ویٹرنری ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کی گئیں۔ تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور شی یوان چھیانگ سمیت سرکاری حکام ،زرعی سائنسدانوں، محققین، ویٹرنری ماہرین اور لائیو اسٹاک کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ شرکا نے جانوروں کی صحت، زرعی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

    پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور ،شی یوان چھیانگ چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کردہ ویٹرنری ویکسین کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(سید حنان گیلانی/پیپلز ڈیلی)

    پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور ،شی یوان چھیانگ چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کردہ ویٹرنری ویکسین کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(سید حنان گیلانی/پیپلز ڈیلی)

    شی یوان چھیانگ نے کہا کہ ویکسین کا یہ عطیہ ،چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی حمایت کی ایک اور مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کی جانب سے فراہم کی گئی ویکسین کی یہ 3 لاکھ خوراکیں، پاکستان میں لمپی اسکن بیماری اور بروسیلا میلیٹنسس کی روک تھام و تدارک میں معاون ثابت ہوں گی نیز یہ ملک میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں مدد دیں گی۔

    شی یوان چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ، زرعی تجارت، صنعتی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل وسیع ہو رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایک ہزار نوجوان زرعی ماہرین ،چین میں تربیتی پروگرام مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آ چکے ہیں اور حاصل کردہ علم اور ٹیکنالوجی کو پاکستان کی زرعی ترقی کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔

    پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ،چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کردہ ویٹرنری ویکسین کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (سید حنان گیلانی/پیپلز ڈیلی)

    پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ،چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کردہ ویٹرنری ویکسین کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (سید حنان گیلانی/پیپلز ڈیلی)

    پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ویکسین کے عطیے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی کا ایک اور نمونہ ہے اور اس سے جانوروں کی صحت کے تحفظ، زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے،پاکستان مزید ایک ہزار زرعی ماہرین کو عملی تربیت اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے چین بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کے انتخاب کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے پاکستان کے زرعی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے منصوبے تیار کریں۔

    تقریب کے دوران این اے آر سی میں عطیہ کردہ ویکسین کے عملی استعمال کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    2 ستمبر 2026 کو اسلام آباد کے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کردہ ویٹرنری ویکسین کی حوالگی کی تقریب میں متعلقہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی  ۔ (سید حنان گیلانی/پیپلز ڈیلی)

    ویڈیوز

    زبان