• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    سبز توانائی ،شمالی چین کی بنجر زمینوں میں زندگی کی نئی روح پھونک رہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-08

    8 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اندرون منگولیا کے شہر تھونگ لیاو کی وسطی ڈسٹرکٹ حورچھن، صحرا کے پھیلاو پر قابو پانے کے منصوبے کا مقام ہے۔ یہ منصوبہ، ہوا اور شمسی توانائی کی سہولیات کے ساتھ مربوط ہے۔ اس علاقے میں پھیلے شمسی پینلز کی قطاروں تلے، اس زمین سے سبزہ ابھر رہا ہے جو کبھی بنجر ہوتی تھی۔ بڑے ونڈ ٹربائن اس منظر میں شامل ہو کر اس علاقے کی تبدیلی کا ایک واضح منظر پیش کر رہے ہیں۔

    یہ ہوا اور ریت کے کٹاؤ سے متاثرہ ایک کھارا-سیم زدہ ویران علاقہ تھا۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ سبز توانائی کی پیداوار کو ریت پر قابو پانے اور مٹی میں بہتری کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تنصیبی صلاحیت 550 میگا واٹ ہے اور یہ پہلے ہی گرڈ سے منسلک ہو چکا ہے۔ اس میں 200 میگا واٹ پون توانائی اور 350 میگا واٹ شمسی توانائی شامل ہے، ساتھ ہی الیکٹرو کیمیکل توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات بھی ہیں۔

    اس میں ایک سہ جہتی ماڈل اپنایا گیا ہے: بجلی، ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے، شمسی پینلز کے درمیان، گھاس کی ایک سدا بہار قسم لیئمس چائنیسس لگائی گئی ہے جو سردی کی شدت برداشت کر سکتی ہے اور کھاری مٹی کے لیے موزوں ہے، ان پینلز کے نیچے ریت پر قابو پایا جاتا ہے۔ اس ماڈل کے ذریعے، 12,000 مو (800 ہیکٹر) کھاری سیم زدہ زمیں، جامع انتظام کے تحت آئی ہے۔

    توقع ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں سالانہ تقریباً 1.2 بلین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہو گی، جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 1 ملین ٹن سالانہ کی کمی آئے گی۔

    اس منصوبے کے باعث، ملازمتوں کے نئے مواقع میسر ہونے سے مقامی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، ماحولیاتی بحالی اور نئی توانائی کی ترقی کو فروغ ملا ہے، نیز ذرائع معاش اور معیارِ زندگی میں بہتری آئی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان