
20 ستمبر 2026۔ شمال مغربی چین کے ننگشیا حوئی خود اختیار علاقے کی پھنگ لو کاؤنٹی کی تھائی جن سیڈ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں عملے کی ایک رکن حلوہ کدو کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔(شنہوا۔ لیو حائی)
22 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)پھنگ لو کاؤنٹی کھلی دھوپ، دن اور رات کے درجہ حرارت میں بڑے فرق اور بہترین طریقے سے تیار شدہ بنیادی زرعی ڈھانچے سے استفادہ کرتے ہوئے، بیجوں کے ایک بڑے پیداواری مرکز کے طور پر ابھری ہے۔
حالیہ برسوں میں، کاؤنٹی نے چاول کے بیج کی پیداوار اور سبزیوں کے بیجوں کی افزائش پر اپنی توجہ میں اضافہ کرتے ہوئے تربیت، پیداوار اور مارکیٹنگ پر مبنی بیجوں کی ایک مربوط صنعت قائم کی ہے۔
کاؤنٹی میں اب تقریباً 80,000 مو (5,333 ہیکٹیئر) پر بیجوں کی پیداوار کی جا رہی ہے۔ بیجوں کی سالانہ پیداوار تقریباً 21 ملین کلوگرام تک پہنچ چکی ہے، جس کی پیداواری مالیت، 430 ملین یوآن (تقریباً 64.22 ملین امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

20 ستمبر 2026۔ شمال مغربی چین کے ننگشیا حوئی خود اختیار علاقے کی پھنگ لو کاؤنٹی کی تھائی جن سیڈ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں ماہر، بیجوں کی نمو کا جائزہ لے رہے ہیں۔(شنہوا۔لیو حائی)

20 ستمبر 2026۔ شمال مغربی چین کے ننگشیا حوئی خود اختیار علاقے کی پھنگ لو کاؤنٹی کی تھائی جن سیڈ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں تحقیقی ماہرین، بیجوں کے ڈی این اے پر تحقیق کر رہے ہیں۔(شنہوا۔لیو حائی)

20 ستمبر 2026۔ شمال مغربی چین کے ننگشیا حوئی خود اختیار علاقے کی پھنگ لو کاؤنٹی کی تھائی جن سیڈ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں بیجوں کے، کم درجہ حرارت والے گودام کا منظر۔(شنہوا۔لیو حائی)



