23 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 20 ستمبر کو،ووہان میں گلوبل میئرز ڈائیلاگ 2026 میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے میئرز نے ووہان کے ایک طویل تاریخ کے حامل مشہور ثقافتی مقام، ییلو کرین ٹاور کا دورہ کیا۔
ٹاور کی چوٹی سے، دریائے یانگسی اور ووہان شہر کو دیکھتے ہوئے انہوں نے شہر کے اس مشہور لینڈ مارک سے منسلک ثقافتی کہانیوں کے بارے میں جانا۔ انہوں نے اس عمارت کی خوبصورتی اور اس سے وابستہ تاریخ کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
اپنے اس دورے کے دوران، دنیا بھر کے میئرز نے چین کے اہم ثقافتی خزانوں میں بے حد دلچسپی لی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ووہان کی ترقی کو دیکھنے کے علاوہ، انہیں روایتی چینی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے اور شہروں کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنی ثقافتوں کو بانٹنے کا موقع ملا، مختلف تہذیبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے میں مدد ملی اور ممالک کے مابین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔



