24 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) شمال مشرقی چین کے دھان کے کھیتوں میں، چاول کی کٹائی کی براہ راست نشریات سے لے کر جہ جیانگ کے اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں درستگی کے ساتھ کی جانے آب پاشی تک؛ آنہوئی کے گندم کے کھیتوں میں کھیت کی نگرانی کرنے والے روبوٹک کتے سے لے کر حہ لونگ جیانگ کی زرعی مشینری کی نمائش میں بغیر ڈرائیور کی زرعی مشینری تک۔۔۔ سمارٹ زراعت چین کے کئی علاقوں میں عملی طور پر نافذ ہو چکی ہے۔ ڈرون، معائنے اور جانچ کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ اور گرین ہاؤس کی نگرانی کے سمارٹ آلات جیسی نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے کھیتوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی نے کاشت کو زیادہ درست اور زیادہ موثر بنا دیا ہے اور زیادہ سے زیادہ کسانوں کو عملی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ قابل کاشت زمین کی حفاظت، ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال اور خوراک کے تحفظ کی ضمانت۔ دیہی احیا کا اعتماد انہی تبدیلیوں میں جھلکتا ہے۔

22 ستمبر، صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کی ڈسٹرکٹ مینگ جنگ میں جنگ مینگ ایگریکلچر کوآپریشن بیس میں، سبزیاں بھرپور نشوونما پا رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-وانگ یوشینگ)

20 ستمبر، صوبہ جی لن کے شہر چھانگ چھن میں ایک تقریب کے دوران، سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے کسانوں کی مدد کے لیے لائیو سٹریمنگ کی۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-وانگ ہائی یوے)

19 ستمبر، حہ لونگ جیانگ انٹرنیشنل ایگریکلچرل مشینری ایگزیبشن ایگزیبشن 2026 میں، عملہ بغیر ڈرائیور کی زرعی مشینری کے مختلف ٹرمینل سسٹمز کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-چھانگ چھہ شن)

4 ستمبر، چھونگ چھنگ کی با نان سمارٹ پلانٹنگ ڈیمونسٹریشن بیس میں، سلاد کی تیار پتیاں چنی جا رہی ہیں۔ (تصویر-لی پھان)

26 اگست، صوبہ شان دونگ کے شہر لیاو چھینگ کی ڈسٹرکٹ چھی پھنگ میں شین فا شیان زرعی صنعتی پارک کی خرگوش گاہ میں، خرگوشوں کی صحت کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ (تصویر-ما ہونگ کھون)

20 اگست، صوبہ جہ جیانگ کے شہر شینگ ژو کے اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں مٹی کی نمی کی نگرانی کے آلات۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-چھانگ یونگ تھاو)

23 جولائی، گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر لیوجو کی ڈسٹرکٹ یوفینگ کے گاؤں لونگ جیانگ میں اناج کی صنعت کے نمائشی مرکز پر، کسان ڈرون کے ذریعے کھیتوں میں کام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ (تصویر-لی ہان چھی)
19 مئی، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کی سیکنڈ ڈویژن کی 22ویں رجمنٹ کی 7ویں کمپنی میں، ڈرون کے ذریعے کھاد پھیلائی جا رہی ہے۔ (تصویر-شیے جیانگ لین)

24 اپریل، صوبہ آنہوئی کے شہر حہ فے کی کاؤنٹی چھانگ فینگ کے گانگ جی ٹاؤن کے گندم کے ایک کھیت میں، ماہرین روبوٹک کتے کی مدد سے فصلوں کو اسکین کرتے ہوئے ڈیٹا جمع کر رہے ہیں۔ (تصویر-حہ یو)

20 اپریل، صوبہ جہ جیانگ کی جنہوا یونیورسٹی آف ووکیشنل ٹیکنالوجی کی سمارٹ زراعت کی اطلاقی بیس میں، مصنوعی ذہانت کا حامل زرعی معائنہ جاتی روبوٹ مصروفِ عمل ہے۔ (تصویر-حو شیاوفے)

11 مارچ، صوبہ جیانگ سو کے شہر نان تھونگ کی ڈسٹرکٹ تھونگ جو کے شی زونگ ٹاؤن میں یوآن حونگ وان جیا سمارٹ زرعی بیس میں، عملہ انٹیلیجنٹ انوائرنمنٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ڈیٹا کی معلومات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ (تصویر–ج ائی ہوئی یونگ)



