چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال وسط خزاں فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک بھر کے سرحدی معائنہ اداروں نے مجموعی طور پر 67 لاکھ 9 ہزار چینی و غیر ملکی افراد کی آمدورفت کو یقینی بنایا۔ یومیہ اوسط آمدورفت 22 لاکھ 36 ہزار رہی، جو گزشتہ سال وسط خزاں فیسٹیول کی تعطیلات کے مقابلے میں 16.8 فیصد زیادہ ہے۔26 ستمبر کو ایک ہی دن میں آمدورفت کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ، جب مجموعی طور پر یہ پیمانہ 23 لاکھ 42 ہزار افراد تک پہنچ گیا۔



