• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی سولہویں آرکٹک سائنسی تحقیق میں اہم پیش رفت

    (CRI)2026-09-30

    29 ستمبر کو، چین کی سولہویں آرکٹک سائنسی تحقیق میں شریک آئس بریکرز "شوئے لونگ" اور "شوئے لونگ 2" شنگھائی واپس پہنچے ۔ اس مشن کے دوران کئی طرح کی اہم پیش رفت حاصل ہوئی ۔

    اس مشن میں "شوئے لونگ" اور "شوئے لونگ 2" نے تین ماہ تک چوکچی سی پلیٹو ، کینیڈین بیسن اور آرکٹک سمندر کے مرکزی علاقے میں سمندری ماحول کی جامع تحقیق سمیت دیگر اہم اہداف کو پورا کیا۔ اس دوران برف کے کنارے والے علاقوں میں کثیر شعبہ جاتی مشترکہ سروے اور ہوا، برف اور سمندر کے مربوط تھری ڈی مشاہدے کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت دیکھی گئی ۔

    اس وقت ، "جی ڈی" اور "تھان سو 3"نامی جہاز مشن پر کام کر رہے ہیں اور اکتوبر کے وسط میں ان کی واپسی کی توقع ہے۔

    ویڈیوز

    زبان