• صفحہ اول>>چین پاکستان

    اسلام آباد میں چین کے قومی دن کی خصوصی  تقریب ، پاک- چین عوامی روابط کے فروغ پر زور

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-02

    2 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) یکم اکتوبر کو ، سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس اسلام آباد میں، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے شرکا نے پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے عوامی روابط اور تبادلوں کو اہم قرار دیا۔ رواں سال ،دونوں ملک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

    چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چھن پھنگ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چھن پھنگ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چھن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی و سماجی ترقی، غربت میں کمی نیز سائنس اور ماحولیات کے شعبوں میں چین کی پیش رفت، اس کے عوام کی محنت اور امنگوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود ،پاک- چین دوستی مضبوط رہی ہے اور سی پیک نے رابطہ سازی، سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، ثقافت اور نوجوانوں کے تبادلے باہمی افہام و تفہیم میں اضافے اور عوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے کے لیے اہم ہیں۔

    2.	پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

     پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے کہا کہ چین کا ترقیاتی تجربہ طویل مدتی وژن، عوام اور علم میں سرمایہ کاری، مضبوط اداروں اور منصوبوں کو عملی نتائج میں ڈھالنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 میں رابطہ سازی کو پیداوار میں اضافے کے ساتھ، بنیادی ڈھانچے کو صنعت کاری کے ساتھ ، سرمایہ کاری کو برآمدات کے فروغ سے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو جدت طرازی کے ساتھ منسلک کرنا چاہیے۔ انہوں نے چین -پاکستان "عوامی و ثقافتی راہداری" قائم کرنے کی تجویز بھی دی، جو جامعات، محققین، نوجوانوں، کاروباری شخصیات، فنکاروں اور دانشوروں کو آپس میں جوڑے گی۔

    تقریب میں ایک چینی طالبہ، اردو زبان میں خطاب کر رہی ہیں۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    تقریب میں ایک چینی طالبہ، اردو زبان میں خطاب کر رہی ہیں۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    نوجوان، چینی اور پاکستانی شرکا نے زبان سیکھنے اور ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجربات بیان کیے۔ اردو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک چینی طالبہ نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور کہا کہ مہمان نوازی اور بزرگوں کا احترام دونوں ملکوں کی مشترک اقدار ہیں۔ ان کے بقول، نوجوان تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے اس دوستی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

    تقریب میں ایک پاکستانی طالب علم نے چینی زبان میں خطاب کیا۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    تقریب میں ایک پاکستانی طالب علم نے چینی زبان میں خطاب کیا۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    5.	تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جا رہا ہے ۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جا رہا ہے ۔ (تصویر: پیپلز ڈیلی)

    ویڈیوز

    زبان