
6 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)5 اکتوبر کو پاکستان کی وزارتِ اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان، کم آمدنی والے موٹر سواروں کے لیے ایندھن کی سبسڈی سکیم جاری رکھے ہوئے ہے۔
ستمبر 2026 میں متعارف کروائی گئی وزیر اعظم کی اس خصوصی امدادی سکیم کے تحت، موٹر سائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑی والوں کو ہر ماہ چار ڈیجیٹل ٹوکنز کے ذریعے ہفتہ وار 500 روپے (تقریباً 1.8 امریکی ڈالر) کی رعایت فراہم کی جاتی ہے۔
اتوار کو ،وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 9 ملین سے زائد لوگ اس پیٹرول سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں۔



