
7 اکتوبر 2026 کو چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 کے تمغوں ،" جی منگ" یعنی "مبارک خواب" کی رونمائی کی گئی ۔ (شنہوا)
8 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)7 اکتوبر کو ، چھانگ چھون انٹرنیشنل ایوی ایشن ایکسپو سٹی میں 100 ڈے کاونٹ ڈاون کے موقع پر چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 کے تمغوں، یونیفارم اور کھیلوں کے ساز وسامان کی رونمائی کی گئی ۔
اس ایونٹ کی مشعل کو "جی شیانگ" کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب "خوشگوار پرواز" ہے۔ چھانگ چھون شہر کے پھول کلیویا سے متاثرہ اس مشعل کے بالائی حصے پر چھانگ چھون کی فلمی صنعت کے حوالے کے طور پر ایک فلم پٹی کا نقش ہے جس پر 12 سرمائی کھیلوں کی علامات ہیں جو کہ کھیلوں کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔اوپری حصے کے قریب برف کے گالے اور جینسینگ پھول کی علامت ہے، کناروں پر اسکی ٹریک کے نمونے ہیں جبکہ نچلے حصے پر ایک وہیل ہب کا نمونہ بنا ہوا ہے۔ چھانگ چھون کے شہری علاقے کے سب سے زیادہ بلند حصے کی اونچائی 711 میٹر ہے اور اسی مناسبت سے مشعل کی اونچائی بھی 711 ملی میٹر ہے ۔
تمغوں کو " جی منگ" یعنی " مبارک خواب" کا نام دیا گیا ہے،جن میں روایتی چینی ثقافت کے عناصر کو سردیوں کے کھیلوں کی تصاویر اور چھانگ چھون کی شناختی علامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔تمغے کی پشت پر ووتھائی شان کےتاریخی نوادارت میں سے ایک ،"قدیم چین کا پہلا جیڈ پرندہ" دکھایا گیا ہے، جس کی آرائش، مقامی سونگحوا پتھر سے کی گئی ہے۔اس تمغے کی ایک دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایمبیڈڈ این ایف سی چپ کو فون سے تھپتھپایا جائے تو کھلاڑی تقریب کی تصاویر اور موسمی مناظر دیکھ سکتے ہیں۔
تقریب میں ،مشعل برداروں، رضاکاروں، عملے اور حکام کے لیے تیار کے گئے یونیفارمز بھی پیش کیے گئے۔ چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 ، 15 سے 25 جنوری تک بیک وقت چھانگ چھون اور جیلن میں منعقد ہوگا۔

7 اکتوبر 2026 ۔ چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 کے میسکوٹس ،" جی بنگ" (دائیں جانب) اور "جی شوئے" ۔(شنہوا۔ شو چھانگ)



