• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    جہاں سال کے سات ماہ برف باری جاری رہے وہ مقام کیسا ہوگا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-08

    8 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے مودان جیانگ سنو ٹاؤن میں سال کے سات مہینے برف باری ہوتی ہے۔ یہاں زندگی کیسی ہو گی؟

    ماضی میں، برف مقامی لوگوں کے لیے ایک مصیبت تھی جو کہ پہاڑوں کو بند کر دیتی تھی، سڑکیں منقطع ہو جاتی تھیں اور جوں جوں سردی میں اضافہ ہوتا تھا، روزمرہ معمولات اور کاروبار مفلوج ہو جاتے تھے۔ لیکن اب، اس برف باری کا انتظار کیا جاتا ہے کیونکہ اب یہ مصیبت نہیں رحمت بن گئی ہے۔ ہوم سٹیز مکمل طور پر بک ہو جاتے ہیں، لوگ شدید سردی میں بھی آئرن پاٹ اسٹو کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور اس دوران کسی سیاح کا "واہ، کتنا خوبصورت ہے!" کہنا، منفی 20 ڈگری سیلسیس میں بھی تمام ماحول میں گرم جوشی کی حرارت بھر دیتا ہے۔

    یہی برف ہے جو کبھی روزمرہ زندگی کے لیے ایک بوجھ تھی، آج سیاحوں کے لیے مقناطیسی کشش کا باعث ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برف اور سردی جتنی زیادہ ہو گی، کاروبار اتنا ہی گرم ہو گا۔

    ویڈیوز

    زبان