• صفحہ اول>>چین پاکستان

    فودان کے وفد کی جانب سے پاکستان کی 4 جامعات میں تعلیمی تبادلوں  کا فروغ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-09

    9 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)5 اور 6 اکتوبر کو فودان یونیورسٹی کے ایک وفد نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تبادلوں کے فروغ اور مکمل فنڈڈ JUSTCOOL ڈاکٹریٹ پروگرام متعارف کروانے کے لیے پاکستان کی چار جامعات کا دورہ کیا ۔

    وفد نے 5 اکتوبر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور COMSATS یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جس کے بعد 6 اکتوبر کو قائد اعظم یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا گیا۔

    فودان وفد میں شریک ایک پروفیسر ، قائد اعظم یونیورسٹی میں  طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کر رہے ہیں ۔(پیپلز ڈیلی)

    فودان وفد میں شریک ایک پروفیسر ، قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کر رہے ہیں۔(پیپلز ڈیلی)

    قائد اعظم یونیورسٹی میں، فودان یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول کے ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ اور ایگزیکٹو ڈین،چھین یان نے پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے شریک جامعات کی تحقیقی صلاحیتوں کا خاکہ پیش کیا۔ اس سرگرمی میں طلبہ نے بے حد دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد سوالات بھی کیے ۔

    JUSTCOOL پروگرام ، فودان یونیورسٹی، شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی اور تھونگ جی یونیورسٹی کا مشترکہ اقدام ہے جو غیر ملکی انڈرگریجویٹس کو ریاضی، طبیعیات، کیمیا اور حیاتیات میں بیچلر ڈگری سے ڈاکٹریٹ تحقیق تک براہ راست رسائی مہیا کرتا ہے۔ چھین یان نے کہا کہ اس اقدام میں مشترکہ انتخاب کا عمل استعمال ہوتا ہے اور تدریس و نگرانی انگریزی میں فراہم کی جاتی ہے۔

    چھین نے" تین جامعات ، ایک مشترکہ مقصد" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ، دنیا بھر سے باصلاحیت انڈرگریجویٹس کو بھرتی کرکے سائنسدانوں کی اگلی نسل کی نشوونما کرتا ہے ۔

    انہوں نے مادوں کی تحقیق، پائیدار دوا سازی اور بائیو ٹیکنالوجی میں کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے چین کی سائنسی پیش رفت اور تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کیا ، شنگھائی کے سائنٹفک انفراسٹرکچر اور مختلف شعبوں میں تحقیقی معاونت کرنے والی سہولیات کو بھی متعارف کروایا نیز تحقیقی منصوبوں کے خیالات کو دریافتوں میں تبدیل کرنے کے لیےمضبوط تحقیقی پلیٹ فارمز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔چھین نے ایک مکمل سکالر شپ پیکیج کا خاکہ پیش کیا جس میں ٹیوشن میں مکمل چھوٹ، کیمپس میں رہائش اور مفت میڈیکل انشورنس، تحقیق یا تدریس کی معاونت کے لیےوظیفہ اور اضافی JUSTCOOL پی ایچ ڈی فیلوشپ شامل ہے۔

    قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ سیشن میں حاضرین نے فودان یونیورسٹی کے وفد سے سوالات بھی کیے۔ (پیپلز ڈیلی)

    قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ سیشن میں حاضرین نے فودان یونیورسٹی کے وفد سے سوالات بھی کیے۔ (پیپلز ڈیلی)

    اس دورے میں چاروں پاکستانی جامعات کے نمائندگان کے ساتھ ملاقاتیں اور طلبہ و اساتذہ کے لیے معلوماتی سیشن بھی شامل تھے۔ قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ سیشن کے دوران ، فو دان یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کے درمیان طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں اور مستقبل کے تحقیقاتی تعاون کے امکانات کو پیش کیا گیا۔

    قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ ورکنگ میٹنگ میں فودان وفد کے ساتھ تبادلہِ خیال کیا جا رہا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی)

    قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ ورکنگ میٹنگ میں فودان وفد کے ساتھ تبادلہِ خیال کیا جا رہا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی)

    نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ معلوماتی سیشن کا منظر ۔ (پیپلز ڈیلی)

    نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ معلوماتی سیشن کا منظر ۔ (پیپلز ڈیلی)

    ویڈیوز

    زبان