9 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے گوئے جو کے شہر کھائی لی سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون لی رو فین، پہاڑوں میں میاؤ کڑھائی کی ایک چھوٹی دکان سے اپنا کشیدہ کاری کا ہنر، بین الاقوامی فیشن ویک کے رن وے تک لے جا چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سیئے گئے میاؤ ملبوسات کے ساتھ عالمی سٹیج پر قدم رکھا ہے اور اپنے گاوں کی کہانیوں کو پہاڑوں سے باہر، دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔



