• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    جنوری سے ستمبر تک چین میں 10.52 ملین  روزگار کے نئے مواقع  پیدا ہوئے

    (CRI)2026-10-10

    10 اکتوبر کو چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال جنوری سے ستمبر تک چین میں 10.52 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ، جوکہ سالانہ ہدف کا 87.7 فیصد ہے۔ سال کے پہلے آٹھ ماہ کے لیے اوسط شہری سروے میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد تھی، اورملک بھر میں روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی۔

    حکام کے مطابق چین مستقبل میں بھی روزگارسے متعلق متعدد ایکشن پلانز پر عمل درآمد کرےگا، جن میں کالج گریجوئٹس سمیت دیگر نوجوانوں کے روزگار کے لیے سپورٹ پلان، عارضی روزگار اور روزگار کی نئی شکلوں میں شامل کارکنوں کے لیے روزگار کے معیارکی بہتری کا منصوبہ، مصنوعی ذہانت کی ترقی کے مطابق روزگار کو فروغ دینے کا پلان، "ہنرسے روشن مستقبل " نامی تربیتی پروگرام، دیہی کارکنوں کوبہتر روزگارکی فراہمی کی کارروائی، اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی کا پروگرام اور "انسانی وسائل کی سروسز پلس" مربوط ترقی کے پروگرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چین میں روزگار کو ترجیح دینے اور اعلیٰ معیار اور بھرپور روزگار کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر بھی عمل درآمد کیا جائےگا۔

    ویڈیوز

    زبان