
19 جون 2025 ۔ شمالی چین کے شہر تھیان جن کی بندرگاہ کا منظر جہاں، کنٹینر ٹرمینل میں انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن روبوٹ کام کر رہے ہیں۔ (شنہوا ۔ جاو زی شو)
27 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے حہ نان میں دریائے زرد پر گوان دو پل پر سے گزرنے والے ڈرائیورز کے لیے یہاں سے گزرنا، ایک عام مصروف شاہراہ کی طرح ہی محسوس ہوتا ہے تاہم، سڑک کے نیچے اور اوپر ایک حساس ڈیجیٹل نظام خاموشی سے کام کر رہا ہے۔
اکتوبر 2019 میں کھولا گیا یہ آٹھ لین والا پل، طویل عرصے سے دیکھ بھال اور حفاظتی انتظام کے لحاظ سے بھاری دباؤ کا سامنا کر رہا تھا۔ روایتی نگرانی کے دوران بلائنڈ سپاٹس، سست ردعمل اور کم کارکردگی سے نمٹنے کے لیے، پل کے انتظام کے لیے سمارٹ آپریشنز ماڈل متعارف کرایا گیا۔ مارچ 2025 میں، پل کی ٹیم نے دو اقسام کے ڈرونز کے ساتھ ایک ڈرون یونٹ بنایا۔ ملٹی راوٹر ڈرونز، پل کے ڈیک کا معائنہ کرتے ہیں، خطرات کھوجتے ہیں، 3 ڈی تصاویر بناتے ہیں جب کہ فکسڈ ونگ ڈرونز، ایک ہی پرواز میں 35 کلومیٹر شاہراہ کی نگرانی کرتے ہیں۔ سڑک پر موجود ٹیمز کے ساتھ کام کرتے ہوئے، یہ ڈرونز "فضائی نگرانی اور زمینی نگرانی" کے ذریعے تمام موسمی حالات میں چوبیس گھنٹے کی نگرانی فراہم کرتے ہیں۔ پل کے ڈیک، ریلنگ، اور سپورٹ کالمز کے ایک ڈیجیٹل 3 ڈی ماڈل نظام میں ریڈار کیمرے، غیر قانونی پارکنگ، بلا اجازت یا غیرمتعلقہ افراد کے داخلے اور اندھیرے یا دھند میں سامان کے مسائل کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
یہ اپ گریڈ، صوبہ حہ نان میں، شاہراہوں کی جانچ کے آلات اور دیکھ بھال کے نظام کو مزید تیز بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ حہ نان ٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر، شان فئے نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ، صوبے نے 31,000 کلومیٹر کی اہم شاہراہوں کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کرنے اور 3 ڈی ماڈل بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس کام میں چین کے بئے دو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی پوزیشننگ ٹیکنالوجی اور لیزر میپنگ استعمال کی گئی جس کے نتیجے میں بننے والا ڈیٹا بیس، سڑک کی بنیادوں، فرش، پل، سرنگوں اور ٹریفک کی حفاظتی سہولیات سمیت 127 اقسام کی سہولیات کو ٹریک کرتا ہے۔



