• صفحہ اول>>ویڈیوز

    ایک بہتر زندگی کی جانب جاتا راستہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-19

    19 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)"اگر تم امیر ہونا چاہتے ہو تو ، سب سے پہلے سڑکیں بناو"۔ اس چینی مقولے کی بازگشت ، بر اعظم افریقا میں ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ سنائی دے رہی ہے۔

    ایک وقت تھا کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے لے کر صنعتی مرکز تھیکا تک کی سڑک پر بے تحاشا بھیڑ ہوتی تھی ، صبح اور شام کے انتہائی مصروف اوقات میں اس سڑک سے گزرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگتے تھے۔ 2009 سے، تین چینی کمپنیز نے سڑک کے مختلف حصوں کوبہتر کرنے کا کام شروع کیا، اسے چار لین کی شاہراہ سے چھ اور آٹھ لین کی شاہراہ میں تبدیل کیا ۔

    اپ گریڈڈ تھیکا روڈ کھلنے کے بعد سے، اس راستے پر سفر کا وقت دو گھنٹے سے کم ہو کر صرف 30 سے 40 منٹ تک ہو گیا ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد،" نقل و حمل کی شریان" بن جانے والی اس سڑک پر اب بھی بے تحاشا ٹریفک ہے جو کہ زیادہ رواں انداز میں مقامی کمیونٹیز کے لیے خدمات فراہم کرتے ہوئے علاقائی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ دوردراز علاقوں سے اشیا زیادہ تیزی سے بازاروں تک پہنچتی ہیں اور اس راستے کے ساتھ رہائش، تجارت اور صنعت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس راہداری کی شمالی جانب توسیع نے ،کینیا اور ایتھوپیا جیسے ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تبادلے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے ہیں۔

    ہزاروں کلومیٹر دور جنوبی افریقا میں بھی ایک " اکنامک آرٹری"کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جو ہانسبرگ کو ڈربن کی بندرگاہ سے ملانے والی این- 3 ہائی وے ، جنوبی افریقا اور جنوبی افریقا کے وسیع تر علاقے کے لیے ایک اہم "لاجسٹک کوریڈور " ہے۔ چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن، جنوبی افریقا کی ایک کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہوئے، این 3 کے اہم حصوں کے ساتھ ساتھ اس مصروف ترین کوریڈور کی گنجائش اور کارکردگی میں اضافے کے لیے ،این 2 – این 3 انٹرچینج کی اپ گریڈنگ پر کام کر رہی ہے۔

    این- 3 اپ گریڈ یشن پراجیکٹ کے ذریعے تقریباً 520 ملازمتوں کے ساتھ ساتھ 200 سے زائد مقامی نوجوانوں کو تربیت مہیا کی گئی ۔ مختلف ممالک کے تعمیراتی کارکن، ایک دوسرے کو جاننے کے مرحلے سے لے کر ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے ساتھ ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    5 ستمبر 2024 کو، چائنا-افریقا کوآپریشن فورم 2024 کی بیجنگ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ اگلے تین سالوں میں چین، افریقا کے ساتھ مل کر ترقیاتی شراکت داری کے دس اقدامات کرے گا تاکہ چین-افریقا تعاون کو گہرا کیا جا سکے اور گلوبل ساؤتھ کی جدید یت کے لیے رہنمائی کی جا سکے۔

    ایک دہائی سے فعال کینیا کی تھیکا روڈسے لے کر ،تعمیری مراحل طے کرتے این- 3 اپ گریڈیشن پراجیکٹ تک ،چین -افریقا تعاون ،بنیادی ڈھانچے سے آگے بڑھ کر تکنیکی تربیت، روزگار کے مواقع اور کمیونٹی کی ترقی تک وسیع ہو رہا ہے۔

    چین میں شروع کیے جانے اور عملی نفاذ کے بعد ترقی دیئے جانے والے طریقہ کار سے لے کر افریقا میں ان کے عملی اطلاق تک ، چین کے غربت میں کمی کے تجربات کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے اور اسے ترقیاتی نتائج میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے گلوبل ساوتھ کے لیے مواقع، ترقی اور امید کے ذریعے بہتر زندگی کی طرف ایک راستہ بناتے ہوئے،جدید یت کی راہ میں نئے امکانات سامنے آرہے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان