• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو: متعارف کی جانے والی مصنوعات کی ریکارڈ تعداد کے لیے تیار

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-28

    26اکتوبر 2026۔9ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد کے لیے مکمل تیار، شنگھائی نیشنل ایگزیبشن اینڈ کنونشن سینٹر۔( شنہوا۔ فانگ جہ)

    26اکتوبر 2026۔9ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد کے لیے مکمل تیار، شنگھائی نیشنل ایگزیبشن اینڈ کنونشن سینٹر۔( شنہوا۔ فانگ جہ)

    28 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 9ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی، جس میں 162 ممالک، علاقے اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہوں گی۔ چین کے نائب وزیر تجارت، یان دونگ کا کہنا ہے کہ رواں سال سی آئی آئی ای مزید مارکیٹ مرتکز، منفرد اور پروفیشنل ہونے کی کوشش کرے گا جس کے تین اہم پہلو ہیں۔

    عالمی سطح پر شمولیت میں اضافہ۔ ملکی نمائش میں 69 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں، جس میں کینیڈا اور سری لنکا خصوصی اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔ جب کہ مالدووا، رومانیہ سمیت مزید تین ممالک کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام بھی پہلی بار شرکت کرے گا۔ 9ویں سی آئی آئی ای کاروباری نمائش میں، امریکی کمپنیز مسلسل آٹھویں سال نمائشی رقبے میں سب سے برتر ہیں۔ ان کا نمائشی رقبہ 1,500 مربع میٹر اضافے کے ساتھ 50,000 مربع میٹر سے زیادہ ہوگیا ہے۔

    جدت میں تیزی۔ پہلی مرتبہ 300 سے زائد فارچیون گلوبل 500 کمپنیز اور سرکردہ صنعتیں شرکت کر رہی ہیں۔ تقریباً 200 تنظیمیں ہر پچھلے ایڈیشنز میں بھی شرکت کر چکی ہیں جب کہ 2,000 سے زائد کمپنیز پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔

    رواں سال نمائش کا رقبہ پہلی مرتبہ تقریباً 440,000 مربع میٹر سے زائد ہے۔ اب تک ایکسپو میں، 480 سے زائد مصنوعات کی عالمی سطح پر، ایشیا یا چین میں متعارف کروائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

    مشترکہ ترقی کے مزید مواقع۔ تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی سمیت چھ بین الاقوامی تنظیمیں ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ حکومتی محکموں اور مقامی حکام مشترکہ طور پر، کاروبار اور خریداری کے امکانات تلاش کرنے کے لیے نمائش میں 40 سے زائد تجارتی وفود اور 600 سے زیادہ ذیلی وفود کو منظم کریں گے۔

    9ویں سی آئی آئی ای کی کاروباری نمائش کا رقبہ پہلی بار 370,000 مربع میٹر تک پہنچے گا۔

    ویڈیوز

    زبان