
26 اکتوبر 2026۔ چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کی کاونٹی باچھن کی ٹاون شپ مارو میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کی گئی عارضی پناہ گاہوں میں ، عبدو ( بائیں جانب پہلے )، جہ جیاشن (بائیں جانب دوسری) اور علیم جان (دائیں جانب پہلے)، یہاں موجود لوگوں میں کھانا بانٹ رہے ہیں۔(شنہوا۔ تھین زن نئیدا)
28 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)22 اکتوبر کو باچھن کاؤنٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد، زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد اور اس علاقے کی شدید سردی میں، عارضی قیام گاہوں میں رہنے والے افراد کو گرم کھانا مہیا کرنے کے لیے کئی رضا کار فوری طور پر اس علاقے میں پہنچے۔
انہی رضا کاروں میں ،شمال مغربی چین کے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے معمر آدمی ،علیم جان اور نوجوان خاتون جہ جیاشن بھی ہیں جو متعدد شہروں سے ہوتے ہوئے تقریباً 48 گھنٹوں کا مشکل سفر طے کر کے یہاں پہنچے ۔ علیم کو اندازہ تھا کہ اس بلندی پر کھانا پکانا کتنا مشکل ہوتا ہے لہذا وہ اپنے ساتھ دو بڑے پریشر ککر بھی لے کر آئے۔ عبدو ، چین کے شی زانگ کے دارالحکومت لہاسا میں ایک سنکیانگ ریستوران چلاتے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے دوستوں کے ساتھ امدادی سامان اکٹھا کیا اور متاثرہ علاقے کی طرف روانہ ہوئے۔ ان سب کے راستے مختلف تھے، لیکن مقصد ایک ہی تھا۔
رضاکاروں کے خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے علیم جان نے کہاکہ "تعداد میں طاقت ہے" ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر انہوں نے دیگر رضا کاروں ، صاف ستھرے خیموں ، وافر امدادی سامان اور مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے دیکھا تو بے حد متاثر ہوئے۔ جہ جیاشن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یہاں کے بچوں کی ہر ممکن مدد کریں ، تاکہ وہ اس مشکل صورتِ حال میں زیادہ آرام و سکون محسوس کریں۔
رضا کاروں کی جانب سے آگ کو ٹھنڈا نہ پڑنے دینا اور گرم گرم تازہ کھانا پیش کرنا، محض خالی پیٹ ہی نہیں بھر رہا بلکہ وہ متاثرہ لوگوں کو یہ احساس دلا رہا ہے کہ وہ اکیلے اور بے بس نہیں ہیں۔

26 اکتوبر 2026۔ علیم جان اور جہ جیاشن ، چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کی کاونٹی باچھن کی ٹاون شپ مارو میں قائم کی گئی عارضی پناہ گاہوں میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے ، سنکیانگ کا مشہور تازہ اور گرم پلاو بانٹ رہے ہیں۔ (شنہوا۔ تھین زن نئیدا)

26 اکتوبر 2026۔ چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کی کاونٹی باچھن کی ٹاون شپ مارو میں قائم کی گئی عارضی پناہ گاہوں میں ، ہلالِ احمر کا عملہ علیم جان کے لیے آکسیجن ٹینک لگا رہا ہے۔ (شنہوا۔ تھین زن نئیدا)

26اکتوبر 2026۔ چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کی کاونٹی باچھن کی ٹاون شپ مارو میں قائم کی گئی عارضی پناہ گاہوں میں جہ جیاشن ، رائس نوڈلز پکانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔ تھین زن نئیدا)

26 اکتوبر 2026۔ چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کی کاونٹی باچھن کی ٹاون شپ مارو میں قائم کی گئی عارضی پناہ گاہوں میں علیم جان بے حد شفقت کے ساتھ ، ایک بچی کے ہاتھوں میں تازہ تیار کی گئی رائس نوڈلز کا پیالہ تھما رہے ہیں۔ (شنہوا۔ تھین زن نئیدا)

26 اکتوبر 2026۔ چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کی کاونٹی باچھن کی ٹاون شپ مارو میں قائم کی گئی عارضی پناہ گاہوں میں علیم جان، بچوں میں سنکیانگ کے مشہور نان بانٹ رہے ہیں۔ (شنہوا۔ تھین زن نئیدا)



