
چین کے صوبہ گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع شوانگ حہ غار کے اندرونی حصے میں تخلیق کیا گیا جھلملاتے جگنووں کا منظر ۔ (فوٹو۔چھین فان)
29 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبہ گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع 481.5 کلومیٹر طویل شوانگ حہ غار، دنیا کا تیسرا طویل ترین غاروں کا نظام اور ایشیا کا سب سے طویل غار ہے ۔ "Natural Karst Cave Museum" اور "Gateway to the Earth's Core" کہلائے جانے والے اس ارضیاتی شاہکار کو ، زمین کے سب سے طویل ڈولومائٹ غار اور سب سے بڑے سیلیسٹائٹ غار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ غار آپس میں جڑے ہوئے راستوں، زیر زمین بہتے دریاوں، آبشاروں، جپسم کے کرسٹلز اور کلسی پانی کے رسنے سے بننے والے بلور پر مشتمل ہے اور ہر منظر قابلِ دید ہے۔

چین کے صوبہ گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع شوانگ حہ غار کی چھت سے لٹکتی بلوریں قلمیں جن کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے رنگین روشنیوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔(فوٹو۔چھین فان)
1980 کی دہائی کے اواخر سے غاروں کے چینی اور بین الاقوامی ماہرین نے بڑے پیمانے پر اس غار پر تحقیق کی جس کے نتیجے میں دیو ہیکل پانڈا سمیت قدیم فوسلز دریافت ہوئے ہیں ، جو ماہرین کو قدیم ماحول اور ارتقا کی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

چین کے صوبہ گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع شوانگ حہ غار کے اندرونی حصے کا ایک خوبصورت منظر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ سارا افضل)

گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع شوانگ حہ غار کے اندر جابجا جپسم کے کرسٹلز اور کلسی پانی کے رسنے سے بننے والی قلمیں غار کی چھتوں سے لٹکتی نظر آتی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ سارا افضل )
چین کے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل شوانگ حہ غار کے کچھ حصوں کو محکمہ سیاحت کے تحت دلچسپ سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جہاں سیاح ، مخصوص راستوں اور پگڈنڈیوں پر چل سکتے ہیں، زیر زمین دریاؤں میں کشتی رانی کر سکتے ہیں یا پھر مہم جو طبیعت کے افراد اطالوی طرز کی کوہ پیمائی 'Via Ferrata' کا یادگار تجربہ کر سکتے ہیں ۔ یہ چٹانوں پر چڑھنے کا ایک محفوظ انداز ہے جس میں دھاتی ریلنگ اور حفاظتی کیبلز کے ذریعے کم تجربہ لیکن ہمت رکھنے والے افراد بھی ، چڑھائی چڑھنے کے بعد بلندی پر بنے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر یہاں کی مشہور "کلف سائیڈ نائٹ کافی" کا کپ ہاتھ میں تھامے اردگرد کے شاندار مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ اس علاقے میں پائیدار سیاحت کو ترجیح دی گئی ہے جب کہ جغرافیائی اور ماحولیاتی تحفظ کو برقرار رکھنے میں بھی کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔

چین کے صوبہ گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع شوانگ حہ غار میں سیاحوں کا ایک گروپ ، اطالوی طرز کی کوہ پیمائی 'Via Ferrata' کا تجربہ کر رہا ہے۔ (فوٹو۔چھین فان)

چین کے صوبہ گوئے جو کی کاونٹی سُوئی یانگ میں واقع شوانگ حہ غار میں ، 'Via Ferrata' کا تجربہ کرنے والے مہم جو ، بلندی پر موجود پلیٹ فارم پر بیٹھے "کلف سائیڈ نائٹ کافی" کا کپ ہاتھ میں تھامے اردگرد کے شاندار مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ (فوٹو۔چھین فان)



