• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ووہان میں، چین کا طویل ترین "سب وے لوپ" مکمل طور پر فعال

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-30

    29 اکتوبر 2026۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 پر رواں میٹرو ٹرین۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    29 اکتوبر 2026۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 پر رواں میٹرو ٹرین۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    30 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا ایسوسی ایشن آف میٹروز کے مطابق، 29 اکتوبر سے چین کے صوبے حوبے کے دارالحکومت ووہان میں، میٹرو لائن 12 مکمل طور پر فعال ہو گئی ہے جو کہ چین کا سب سے طویل سب وے لوپ ہے۔ تقریباً 96 منٹ کا یہ مکمل لوپ، 59.9 کلومیٹر طویل لائن پر مشتمل ہے جو ووہان شہر کی سات ڈسٹرکٹس میں 37 زیر زمین سٹیشنز سے گزرتی ہے، ووچھانگ اور ہان کھو ریلوے ہب کو منسلک کرتی ہے اور 18 موجودہ اور منصوبہ بند لائنز کے لیے منتقلی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    ووہان، جسے "دریاوں کا شہر" کہا جاتا ہے، جیولوجیکل اور ہائیڈرو لوجیکل اعتبار سے یہ ایک پیچیدہ علاقہ ہے۔ اسی باعث، تعمیر کے دوران کئی چیلنجز بھی درپیش رہے۔ یہ لائن دو مرتبہ دریائے یانگسی کے نیچے سے اور ایک مرتبہ دریائے ہان جیانگ کے نیچے سے گزرتی ہے۔ تعمیراتی ٹیمز نے پانی کے دباؤ اور مرکب پرتوں سمیت کئی تکنیکی مشکلات پر قابو پایا۔

    ایک خاص دریا پار سرنگ جو تقریباً 4 کلومیٹر طویل ہے اس کا سب سے نچلا سرا، دریائے یانگسی کی سطح سے 71.4 میٹر نیچے ہے۔ یہ منصوبہ چین میں انتہائی بڑے قطر کی دریا پار سرنگوں کی تعمیر میں گراں قدر تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ لائن دو مراحل میں کھولی گئی ہے۔ پہلے مرحلے کی لمبائی 35.3 کلومیٹر تھی، جو اس سال یکم مئی کو شروع ہوئی اور اب دوسرے مرحلے کے فعال ہونے کے ساتھ، ووہان میٹرو کی عملی لمبائی 581 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ برلن اور میونخ یا روم اور میلان کے درمیان ڈرائیونگ فاصلے کے برابر ہے۔

    ووہان، جہاں 13.86 ملین سے زیادہ مستقل رہائشی موجود ہیں، چین میں نقل و حمل کا ایک اہم اور دریائے یانگسی کی اقتصادی بیلٹ کا مرکزی شہر ہے۔ میٹرو لائن 12 کے افتتاح سے دریائی نقل و حمل مزید آسان ہوگی۔

    چین نے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2026-2030) کے دوران مربوط نقل و حمل کی خدمات کے اعلیٰ ترقیاتی معیار کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا ہے، جس کا اعلان وزارت نقل و حمل نے اسی سال جولائی میں کیا۔ اس منصوبے کا مقصد 2030 تک نقل و حمل کی جدید اور مربوط خدمات کا نظام قائم کرنا ہے۔

    29 اکتوبر 2026 ۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 کے سٹیشن پر مسافر وں کی آمدورفت کا منظر۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    29 اکتوبر 2026 ۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 کے سٹیشن پر مسافر وں کی آمدورفت کا منظر۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    29 اکتوبر 2026 ۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 کے سٹیشن پر مسافر وں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے پورے لوپ کیا نقشہ دیا گیا ہے۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    29 اکتوبر 2026 ۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 کے سٹیشن پر مسافر وں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے پورے لوپ کیا نقشہ دیا گیا ہے۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    29 اکتوبر 2026 ۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 کے آغاز پر تعمیراتی عملے کے ارکان پر ٹرین میں سفر کر رہے ہیں۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    29 اکتوبر 2026 ۔ وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان میں، سب وے لائن 12 کے آغاز پر تعمیراتی عملے کے ارکان پر ٹرین میں سفر کر رہے ہیں۔(شنہوا۔ شیاو یی جیو)

    ویڈیوز

    زبان