• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ٹائم لائن: حالیہ برسوں میں بیرونِ ملک سے واپس آنے والے چینی نوادرات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-30

    28 اکتوبر 2026 ۔ آسٹریلیا سے واپس آنے والے شمالی سونگ شاہی دور (960-1127)  کے  دو چینی ثقافتی نوادرات، جن میں سے ایک فوجی اہلکار کے مجسمے کا سر  ہے(بائیں جانب) اور  دوسرا  ایک عوامی  اہلکار کے مجسمے کا سر ہے ۔ (شنہوا -چھو چھین)

    30 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)نیشنل گیلری آف آسٹریلیا (NGA) نے بدھ کے روز کینبرا میں دو چینی ثقافتی نوادرات، چین کی قومی انتظامیہ برائے ثقافتی ورثہ کے حوالے کیے۔

    ایک فوجی اہلکار کے مجسمے کے سر اور ایک عوامی اہلکار کے مجسمے کے سر پر مشتمل دو نوادرات ، شمالی سونگ سلطنت (960-1127) کے دور کی ہیں۔ NGA کے مطابق، دونوں نوادرات چونے کے پتھر سے بنی ہیں اور ان کا تعلق وسطی چین کے صوبے حہ نان سے ہے۔

    ذیل میں حالیہ سالوں میں دنیا بھر سے چین کو واپس لوٹائے گئے اہم ثقافتی نوادرات کی ایک ٹائم لائن پیش کی گئی ہے۔

    16 ستمبر  2026 ۔امریکا کی  ریاست نیویارک میں  چینی عملے کے ارکان   ثقافتی نوادرات کو پیک کر رہے  ہیں۔ ( شنہوا ۔جانگ فینگ گوو)

    16 ستمبر 2026 ۔امریکا کی ریاست نیویارک میں چینی عملے کے ارکان ثقافتی نوادرات کو پیک کر رہے ہیں۔ ( شنہوا ۔جانگ فینگ گوو)

    17 ستمبر 2026: امریکا نے 64 چینی نوادرات اور قدیم حیاتیاتی فوسل چین کو واپس لوٹائے ۔

    16 مئی 2025  ۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں، چینی سفارت خانے میں منعقدہ  حوالگی تقریب کے دوران ،جنگی ریاستوں کے دور کے زی دان کھو   قدیم ریشمی نسخے ،  نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ (شنہوا۔ حو یو سونگ)

    16 مئی 2025 ۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں، چینی سفارت خانے میں منعقدہ حوالگی تقریب کے دوران ،جنگی ریاستوں کے دور کے زی دان کھو قدیم ریشمی نسخے ، نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ (شنہوا۔ حو یو سونگ)

    16 مئی 2025 :سمتھ سونیئن کے ایشیائی فنون کے قومی میوزیم نے باضابطہ طور پر وُوشنگ لینگ اور گونگ شو جان کےجنگی ریاستوں کے دور کے زی دان کھو ریشمی نسخوں کی جلد دوم اور سوم ، چین کے قومی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ کے حوالے کر دی ۔

    28 اکتوبر 2024 ۔ اٹلی کے شہر  روم میں،چینی عملے کے ارکان اٹلی سے واپس  لوٹائے جانے والے 56 گم شدہ چینی ثقافتی آثار کو پیک کر رہے ہیں۔ (شنہوا-لی جِنگ)

    28 اکتوبر 2024 ۔ اٹلی کے شہر روم میں،چینی عملے کے ارکان اٹلی سے واپس لوٹائے جانے والے 56 گم شدہ چینی ثقافتی آثار کو پیک کر رہے ہیں۔ (شنہوا-لی جِنگ)

    27 جون، 2024 ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں چین کو واپس کیے گئے  چینی ثقافتی نوادرات۔(شنہوا۔ مارٹن زابالا)

    27 جون، 2024 ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں چین کو واپس کیے گئے چینی ثقافتی نوادرات۔(شنہوا۔ مارٹن زابالا)

    27 جون، 2024: چینی سفارت خانے نے ارجنٹائن سے چین کو واپس کیے گئے 14 ثقافتی آثار وصول کیے۔

    17 اپریل 2024 ۔ نیو یارک میں چینی قونصل خانے میں رکھی گئی  چینی ثقافتی نوادرات ۔ (شِنہوا/لی رویی)

    17 اپریل 2024 ۔ نیو یارک میں چینی قونصل خانے میں رکھی گئی چینی ثقافتی نوادرات ۔ (شِنہوا/لی رویی)

    18 اپریل 2024: چین کی ثقافتی نوادرات کو واپس لانے کی کوششوں میں اک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی ، جب مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 38 نوادرات واپس کیں۔ یہ قیمتی مجموعہ بنیادی طور پر یوان شاہی دور(1271-1368) سے چھنگ شاہی دور (1644-1911) تک کے تبتی بدھ مت کی اشیا پر مشتمل ہے ۔

    یہ غیر تاریخ شدہ تصویر کانسی کے قدیم مذہبی برتن "فینگ شنگ شو گوئی"  کی ہے ۔  (قومی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ-ہینڈ آؤٹ  بذریعہ شنہو)

    یہ غیر تاریخ شدہ تصویر کانسی کے قدیم مذہبی برتن "فینگ شنگ شو گوئی" کی ہے ۔ (قومی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ-ہینڈ آؤٹ بذریعہ شنہو)

    7 فروری 2024: کانسی کا ایک قدیم مذہبی برتن جو 40 سال پہلے چوری ہونے کے بعد بیرون ملک کھو گیا تھا، آخرکار اپنے وطن واپس آ گیا۔

    یہ برتن 1978 میں باوجی شہر کی فامین ٹاؤن شپ میں مغربی زو سلطنت (1046-771 قبل مسیح) کے دور کے آثار قدیمہ کی جگہ سے نکالا گیا تھا، اور اسے ریاست کا اعلیٰ درجے کا ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا۔

    10 مئی 2023: نیو یارک میں چینی قونصل خانے نے مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے دو غیر قانونی طور پر منتقل کردہ چینی ثقافتی ورثے وصول کیے۔

    قومی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ کے مطابق واپس کیے گئے ثقافتی ورثے پتھر کے نقش و نگار والی مقبرے کی دو سلیں ہیں جو تقریباً 1,100 سے 1,600 سال پرانی ہیں ۔

    یکم دسمبر 2020۔ بیجنگ کے جینگ جوئے ٹیمپل کے وین شو پویلین، میں نمائش کے لیے رکھا گیا کانسی کے گھوڑے کے سر کا مجسمہ ، جو یوان منگ یوان سے لوٹا گیا تھا۔

    یکم دسمبر 2020۔ بیجنگ کے جینگ جوئے ٹیمپل کے وین شو پویلین، میں نمائش کے لیے رکھا گیا کانسی کے گھوڑے کے سر کا مجسمہ ، جو یوان منگ یوان سے لوٹا گیا تھا۔

    یکم دسمبر 2020: کانسی کا یہ گھوڑے کا سر کا مجسمہ، چین کے اولڈ سمر پیلس کے اس خزانے میں شامل ہے جو 160 سال قبل انگلش-فرانسیسی اتحاد کی لوٹ مار کے بعد غائب ہو گیا تھا اور اب دوبارہ اپنے اصل محل میں واپس پہنچ گیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان