• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان میں چائنیز فلم ویک کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-02

    2 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 29 اکتوبر کو اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں، چائنا کلچرل سینٹر پاکستان کی جانب سے منعقدہ "چائنیز فلم ویک" کا آغاز ہوا۔ افتتاح کے دن، یونیورسٹی آڈیٹوریم میں دو بہترین چینی فلمز "بیٹل ایٹ لیک چھنگ جین" اور "ہوم کمنگ" پیش کی گئیں جنہیں جامعہ کے 600 سے زائد اساتذہ اور طلبہ نے دیکھا۔

    حاضرین، انہماک کے ساتھ فلم دیکھ رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ سید حنان گیلانی)

    حاضرین، انہماک کے ساتھ فلم دیکھ رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ سید حنان گیلانی)

    اطلاعات کے مطابق، چائنیز فلم ویک کا یہ سلسلہ، مختلف جامعات میں تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ قائدِ اعظم یونیورسٹی کے علاوہ یہ سرگرمی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، بحریہ یونیورسٹی اور کومسیٹس یونیورسٹی میں بھی منعقد کی جائے گی۔

    پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ سید حنان گیلانی)

    پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ سید حنان گیلانی)

    ویڈیوز

    زبان