2 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) مستقبل کے حوالے سے ابھی جو کچھ تصور میں ہے جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر شین زِن میں وہ روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ آپ کے سامان کی ترسیل، ڈرون کے ذریعے براہ راست آپ کے ہاتھوں میں ا ترتی ہے۔ روبوٹ کھانے کو آپ کی میز تک پہنچاتے ہیں، مصروف سڑکوں پر بغیر ڈرائیورز کے گاڑیاں چلتی نظر آتی ہیں، جب کہ ادائیگی کے لیے آپ کے ہاتھ کی ایک سادہ اسکیننگ ہی کافی ہے۔ صحت اور تندرستی کے معاملات کو انٹرایکٹو سکرینز کے ساتھ ٹیکنالوجی کا جدید اپ گریڈ ملتا ہے اور خودمختار گاڑیاں سڑکوں پر سے آرڈرز جمع کرتی ہیں۔ روزمرہ زندگی کے یہ مناظر شین زن کے منفرد ماحول کو واضح کرتے ہیں۔ وہ چیزیں جو دوسری جگہوں پر ابھی خاکے کی صورت میں ہیں، وہ شین زن میں حقیقت بن چکی ہیں اور ٹیکنالوجی کے فوائد عام آدمی کی دسترس میں ہیں۔



