• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    جنوبی چین کا 36,000 سال پرانا قبرستان جو مشرقی ایشیا میں جدید انسانوں کے نقطہ آغاز پر روشنی ڈالتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-02

    جنوبی چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ کا فضائی منظر۔ (تصویر بشکریہ، فوسوئی کاؤنٹی انٹیگریٹڈ میڈیا سینٹر)

    جنوبی چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ کا فضائی منظر۔ (تصویر بشکریہ، فوسوئی کاؤنٹی انٹیگریٹڈ میڈیا سینٹر)

    2نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوبی چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ، مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے قدیم مدفن کا ایک مجموعہ ہے، جو تقریباً 36,000 سال قدیم ہے۔ یہ مشرقی ایشیا میں جدید انسانوں کے نقطہ آغاز، ہجرت کے طریقوں اور سماجی ڈھانچوں کو سمجھنے کے لیے اہم شواہد فراہم کرتا ہے۔

    یہ مجموعہ 2019 میں ایک سروے کے دوران شناخت کیا گیا، جس کے بعد اسے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی قدیم حیاتیات اور قدیم انسانوں پر تحقیق کے ادارے کے محققین کی مشترکہ ٹیم نے کھودا۔ اس علاقے سے اب تک 1,200 سے زیادہ انسانی ہڈیاں اور دانتوں کے فوسلز دریافت ہو چکے ہیں، جو 20 سے زیادہ افراد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ سائٹ گروپ، چین میں کسی بھی دوسری تصدیق شدہ سائٹ سے زیادہ انسانی فوسلز فراہم کرتا ہے اور انسانی فوسلز کی دریافت کے لحاظ سے دنیا کے سب سے زیادہ فوسلز والی قدیم پیلیولیتھک سائٹس میں شامل ہے۔

    چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ کا قدرے بہتر حالت میں محفوظ ایم 02 مقبرہ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ شین چھوان چھہ)

    چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ کا قدرے بہتر حالت میں محفوظ ایم 02 مقبرہ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ شین چھوان چھہ)

    چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ پر ماہرینِ آثارِ قدیمہ کام کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ شین چھوان چھہ)

    چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ پر ماہرینِ آثارِ قدیمہ کام کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ شین چھوان چھہ)

    چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر چھونگ جو کی فوسوئی کاؤنٹی میں قدیم حجری دور کی جی داو سائٹ سے دریافت کیے گئے فاسلز۔ ( تصویر، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی قدیم حیاتیات اور قدیم انسانوں پر تحقیق کے ادارے کی مہیا کردہ)

    ویڈیوز

    زبان