
2 نومبر 2026۔ سینیگال میں منعقدہ، یوتھ اولمپکس 2026 میں مکس ڈبل سکلز بیچ سپرنٹ مقابلوں میں شریک چینی ٹیم کے ایتھلیٹ، سو جن تھاؤ اور لیو لی لی بھرپور جوش کے ساتھ فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ (شنہوا - چھین وئے)
3 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)2 نومبر 2026 کو سینیگال میں منعقدہ ،یوتھ اولمپکس 2026 میں سو جن تھاؤ اور لیو لی لی نے مکس ڈبل سکلز بیچ سپرنٹ مقابلوں میں چین کے لیے سونے کا پہلا تمغہ حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں پہلی مرتبہ کوسٹل روئنگ کو متعارف کروایا گیا ہے اور چین کی ٹیم نے اس مقابلے کی پہلی فاتح ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سو جن تھاؤ اور لیو لی لی کی جوڑی نے 2 منٹ 22.37 سیکنڈز کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا جب کہ آسٹریا کی ٹیم نے چاندی اور فرانس کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
پچھلے ماہ چین کے شہر چھنگ داو ورلڈ روئنگ بیچ اسپرنٹ فائنلز میں انڈر-19 ٹائٹل کی فاتح یہ جوڑی اب، مکسڈ ڈبل سکلز بیچ اسپرنٹ ایونٹ میں پہلی یوتھ اولمپکس چیمپئن بھی بن گئی ہے جو ان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔



