• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    فوجو میں، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم 2026 کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-04

    3 نومبر کو چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوجو میں منعقدہ، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم 2026 کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ (فوٹو۔ جانگ ووجون)

    3 نومبر کو چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوجو میں منعقدہ، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم 2026 کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ (فوٹو۔ جانگ ووجون)

    4 نومبر2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 3نومبر کو چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوجو میں، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم 2026 کا انعقاد ہوا۔

    فورم میں 100 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی نمائندگان، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں اور 182 میڈیا اداروں نے شرکت کی۔

    فورم کے شرکا کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، ایک تجویز سے عالمی عمل تک وسیع ہو چکا ہے۔ یہ ایک مقبول بین الاقوامی عوامی چیز بن چکا ہے اور اقتصادی تعاون کے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    میڈیا تعاون کے حوالے سے شرکا کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے میڈیا کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ شاہراہِ ریشم کی دلچسپ کہانیاں ریکارڈ کی اور سنائی جاسکیں، پالیسی روابط اور عوامی تبادلے کو فروغ دیا جائے اور مثبت عوامی رائے کا ماحول بنایا جائے۔

    چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوجو میں منعقدہ، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم 2026 کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ (فوٹو۔ جانگ ووجون)

    چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوجو میں منعقدہ، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم 2026 کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ (فوٹو۔ جانگ ووجون)

    پیپلز ڈیلی اور صوبہ فوجیان کی عوامی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ اس فورم کا موضوع 'بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ مشترکہ سمجھ بوجھ اور مشترکہ امنگوں کی تلاش' ہے، جس میں افتتاحی تقریب، تین ذیلی فورمز اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں حاصل کردہ کامیابیوں کی نمائش شامل ہے۔

    فورم کے بعد چینی اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان، مشترکہ رپورٹنگ کے لیے فوجیان اور ملک کے دیگر حصوں کا سفر کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان