• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    فوجو میں بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک کے چوتھے کونسل اجلاس کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-04

    3 نومبر 2026 کو صوبہ فوجیان کے شہر فوجو میں بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک کے چوتھے کونسل اجلاس میں شریک نمائندگان۔ (پیپلز ڈیلی۔ جیانگ یوشی)

    3 نومبر 2026 کو صوبہ فوجیان کے شہر فوجو میں بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک کے چوتھے کونسل اجلاس میں شریک نمائندگان۔ (پیپلز ڈیلی۔ جیانگ یوشی)

    4 نومبر2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 3 نومبر کو، مشرقی چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوجو میں، 23 ممالک کی 38 میڈیا تنظیموں کے نمائندگان، بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک (بی آر این این) کے اگلے مرحلے کی منصوبہ سازی کے لیے اکٹھے ہوئے۔

    پیپلز ڈیلی جو اس نیٹ ورک کی صدارت کر رہا ہے، اس کی جانب سے تیسری کونسل کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، اگست 2024 میں کونسل کے قیام کے بعد سے اس نیٹ ورک نے شراکت دار ممالک کے میڈیا کو عملی تعاون کے گرد متحد کیا، بنیادی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے جدت کو اپنایا اور بی آر این این کے کام میں نئی پیش رفت کی۔ اس سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کے لیے میڈیا کی حمایت میں وسعت آئی اور تعاون کو نئی قوت ملی۔

    اب بی آر این این میں 120 ممالک کی 327 میڈیا تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے اور اس نے حجم، رسائی اور نئے اراکین کی شمولیت سے بیک وقت سہ جہتی ترقی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، یہ نیٹ ورک بین الاقوامی میڈیا تعاون کا ایک مستحکم پلیٹ فارم اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فریم ورک کے تحت عوامی سفارت کاری کی ایک نمایاں برینڈ بن چکا ہے۔

    مستقبل میں کونسل چار امور پر توجہ مرکوز کرے گی جن میں، رکنیت میں توسیع کے ساتھ اس کے معیار کو بلند کرنا، میڈیا تبادلے کے نئے انداز آزمانا، سمارٹ ٹیکنالوجیز کے باعث آنے والی تبدیلیوں کا جواب دینا اور اپنے ایوارڈز کی بین الاقوامی رسائی کو بڑھانا شامل ہیں۔

    میڈیا نمائندگان نے نیٹ ورک کی کارکردگی کے معیار کو بلند کرنے پر اتفاقِ رائے کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک کے چوتھے کونسل اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ منظور کیا۔

    اس میں چھ عہد کیے گئے: پہلا، بنیادی مشن پر قائم رہنا اور اپنے دور کی ذمہ داریاں بانٹنا۔ دوسرا، ایسی ترقی پر توجہ دینا جس سے سب کو فائدہ پہنچے، تیسرا، امن اور معقول عوامی مباحث کا تحفظ کرنا۔ چوتھا، ایک دوسرے سے سیکھنا اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں کو فروغ دینا۔ پانچواں، انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجیز کا محفوظ استعمال کرتے ہوئے گورننس پر اتفاقِ رائے قائم کرنا اور چھٹا، تعاون کو گہرا کرتے ہوئے متعدد فریقوں کی قوتوں کو یکجا کرنا۔

    اجلاس میں چوتھی کونسل کی فہرست بھی جاری کی گئی، جس میں 26 ممالک کی 42 میڈیا تنظیمیں شامل ہیں۔ کونسل کے اراکین نے، نیٹ ورک سے کیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے، بین الاقوامی سلک روڈ ایوارڈز کو کیسے مزید بہتر طریقے سے چلایا جائے اور ممالک کے مابین عوامی روابط کو کیسے مضبوط بنایا جائے جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا نیز شاہراہِ ریشم کی روح کو زندہ رکھنے اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے واقعہ نگار، مددگار اور معمار کے طور پر مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

    اس کے علاوہ یہ عہد بھی کیا گیا کہ عوام کے مابین، افہام و تفہیم اور دوستی کو گہرا کیا جائے گا اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری، عالمی امن اور خوشحالی کے لیے نئی اور مزید گراں قدر خدمات سرانجام دی جائیں گی۔

    ویڈیوز

    زبان