• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    ماحولیاتی بحالی اور پائیدار تحقیق کے لیے وولوو انوائرمنٹ پرائز، چینی سائنسدان نے جیت لیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-04

    2 نومبر 2026۔ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں، وولوو انوائرمنٹ پرائز 2026 جیتنے کے بعد چینی سائنسدان فو بوجیئے، اپنے ایوارڈ کے ساتھ۔ ( تصویر بذریعہ شنہوا۔ چینی اکادمی برائے سائنسز کے تحقیقاتی مرکز برائے ماحول و ماحولیاتی سائنسز کی فراہم کردہ)

    2 نومبر 2026۔ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں، وولوو انوائرمنٹ پرائز 2026 جیتنے کے بعد چینی سائنسدان فو بوجیئے، اپنے ایوارڈ کے ساتھ۔ ( تصویر بذریعہ شنہوا۔ چینی اکادمی برائے سائنسز کے تحقیقاتی مرکز برائے ماحول و ماحولیاتی سائنسز کی فراہم کردہ)

    4 نومبر2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)2 نومبر کو سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں، چینی اکادمی برائے سائنسز کی مجلسِ علمی کے رکن اور اس کے تحقیقاتی مرکز برائے ماحول و ماحولیاتی سائنسز کے محقق، چینی سائنسدان فو بوجیئے کو وولوو انوائرمنٹ پرائز 2026 کا حق دار قرار دیا گیا۔ یہ انعام انہیں، ماحولیاتی بحالی اور پائیداری کے حوالے سے پہلی اختراعی و جدید تحقیق، خاص طور پر چین کے لوئس پلیٹو پر ان کے تحقیقی کام کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

    فو بوجیئے کی تحقیق کے ذریعے یہ سمجھنے میں مدد ملی ہے کہ نباتات کی بحالی کو کس طرح سے پانی کی دستیابی، حیاتیاتی تنوع، مٹی کی صحت اور مقامی معاش کے ساتھ متوازن کیا جا سکتا ہے، جس سے کٹاو میں کمی اور کاربن کے ذخیرے میں بہتری آتی ہے۔کئی عشروں کی تحقیق اور چین کی ماحولیاتی بحالی کی پہلوؤں کی مدد سے، فو کا کام بحالی کے طریقوں میں تبدیلی لایا ہے اور اس نے دنیا میں، زمین کے زیاں اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے علاقوں کے لیے بیش قدر تجربہ فراہم کیا ہے۔

    فو بوجیئے نے اس کامیابی کو چین کی تقریباً تین دہائیوں سے جاری ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں اور چینی اکادمی برائے سائنسز، نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن آف چائنا اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طویل مدتی تحقیقی حمایت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوئس پلیٹو پر کیے گئے کام کا اعزاز صرف ان کا نہیں ہے بلکہ یہ ان کی ٹیم اور کئی سالوں کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے متعدد طلبہ کی مستقل محنت کا نتیجہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان