• صفحہ اول>>دنیا

    ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر افسوس نہیں، ٹرمپ

    (CRI)2026-11-05

    مقامی وقت کے مطابق 3 نومبر کی شام ایک انٹرویو میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف جنگ نے حقیقی معنوں میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کارکردگی کو کسی حد تک متاثر کیا اوران کی شرح حمایت کو بھی کم کر دیا ہے، لیکن انہیں ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر افسوس نہیں ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت سب سے بڑا سیاسی بوجھ ہے۔ امریکی میڈیا کی پیشین گوئیوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی وسط مدتی انتخابات میں نہ صرف ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لے گی بلکہ سینیٹ کی 100 میں سے کم از کم 51 نشستیں بھی جیت لے گی اور یوں سینیٹ کا کنٹرول دوبارہ اسے حاصل ہو جائے گا ۔

    4 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ "امریکی عوام نے جنگ کو 'نہ' کہہ دیا ہے۔" قالیباف نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکی حکومت عوام کی رائے سے انحراف کرے گی، تو اسے آخرکار یہ سمجھ آ جائے گا کہ "ہمارا 'نہ' امریکہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔"

    ویڈیوز

    زبان