5 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے جہ جیانگ کے شہر نینگ بو میں منعقدہ گلوبل میئرز ڈائیلاگ 2026 میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے میئرز نے دنیا کی مصروف ترین، نینگ بو - جو شان بندرگاہ کے مئے شان سیکشن کا دورہ کیا۔ بندرگاہ کے اس حصے میں انہوں نے اس کی جدید آپریشنل ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا جن سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔
نینگ بو - جو شان بندرگاہ نے کارگو تھرو پٹ لحاظ سے، مسلسل 17سالوں تک دنیا کی مصروف ترین بندرگاہ کا مقام برقرار رکھا ہے اور 2025 میں اس بندرگاہ پر 1.4 بلین ٹن کارگو مینیج کیا گیا۔ 300 سے زائد کنٹینر شپنگ روٹس کو سنبھالتی یہ بندرگاہ، 200 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں 700 سے زیادہ بندرگاہوں کو باہم منسلک کرتی ہے۔
اپنے انتہائی وسیع پیمانے کے ساتھ ساتھ، یہ بندرگاہ "ڈیجیٹلائزیشن" اور "گرین آپریشنز" کی طرف بھی بڑھ رہی ہے۔ اب اس کے ٹرمینلز میں، 5جی، بئے دو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم، اے آئی اور ڈیجیٹل ٹوئن جیسی ٹیکنالوجیز وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہیں۔مئے شان میں فعال، 102 خود مختار الیکٹرک یارڈ ٹرکس کا ایک بیڑا، چین میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بیڑا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ، گینٹری کرینز اور بندرگاہ کے دیگر آلات بھی بجلی کی فراہمی اور ڈیجیٹل اپ گریڈ کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
مئے شان، جہ جیانگ کے پہلے مکمل طور پر سبز توانائی سے چلنے والے کنٹینر ٹرمینل کا بھی گھر ہے، جہاں پانچ میگا واٹ کلاس کے ونڈ ٹربائن یومیہ اتنی بجلی پیدا کرتے ہیں کہ جو ایک لنگر انداز کنٹینر شپ کو چلانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔



