• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    گوئے جو کی "گولڈن ایونیو"، خزاں کے قابلِ دید مناظر جو سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-06

    چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئی یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر خزاں کے موسم کا ایک انتہائی خوبصورت فضائی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئے یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر خزاں کے موسم کا ایک انتہائی خوبصورت فضائی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    6 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئے یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کے ساتھ واقع، حواشی نیشنل اربن ویٹ لینڈ پارک میں دریا کے کناروں پر قطار در قطار چنار کے 100 سے زیادہ درخت کھڑے ہیں۔ خزاں کے رنگوں سے سجے اسی منظر کے باعث اسے "گولڈن ایونیو" کا نام دیا گیا ہے۔

    چینی کمیونسٹ پارٹی کی گوئے جو صوبائی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کی میزبانی میں منعقدہ ایک خصوصی سرگرمی کے دوران بیرونِ ملک سے آئے مہمان جب یہاں آئے تو وہ نہ صرف یہاں کے قدرتی مناظر بلکہ یہاں پر روایتی قومیتی لباس میں ملبوس مقامی مرد وخواتین کے ملبوسات اور ان کے پیش کردہ قومیتی رقص سے بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

    تھائی لینڈ کی ولاگر کانچانیت کا کہنا تھا کہ درخت، دلکش مناظر اور قومیتی رقص اس قدر فطری انداز میں ایک دوسرے میں ضم ہو رہے ہیں کہ انہیں انسان اور فطرت کے درمیان حقیقی ہم آہنگی کا حسن نظر آ رہا ہے۔

    خزاں کے ایک انتہائی دلکش مقام کے طور پر اس شاہراہ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈسٹرکٹ حواشی نے اس خوبصورت سڑک کے کنارے روایتی رقص و موسیقی کے پروگرامز کا آغاز کیا ہے جس سے یہاں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بیک وقت خزاں کے مناظر اور قومیتی ثقافت کا ایک زیادہ حقیقی تجربہ اور مشاہدہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئی یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر دلکش قومیتی لباس اور زیورات زیبِ تن کیے ہوئے مقامی خواتین روایتی رقص پیش کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئے یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر دلکش قومیتی لباس اور زیورات زیبِ تن کیے ہوئے مقامی خواتین روایتی رقص پیش کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئی یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر مقامی رقص کا انتہائی دلکش منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    چین کے صوبے گوئے جو کے شہر گوئے یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر مقامی رقص کا انتہائی دلکش منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    گوئے جو کے شہر گوئی یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر معمر مقامی خواتین فرصت کے لمحات میں یہاں کے خوبصورت اور پرسکون ماحول میں بیٹھی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    گوئے جو کے شہر گوئے یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" پر معمر مقامی خواتین فرصت کے لمحات میں یہاں کے خوبصورت اور پرسکون ماحول میں بیٹھی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    صوبہ گوئے جو کے شہر گوئی یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" کے خوبصورت منظر میں ایک غیر ملکی سیاح سیلفی لے رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    صوبہ گوئے جو کے شہر گوئے یانگ کی حواشی ڈسٹرکٹ کی معروف ینگ بنگ روڈ کی "گولڈن ایونیو" کے خوبصورت منظر میں ایک غیر ملکی سیاح سیلفی لے رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    ویڈیوز

    زبان