
سی پی سی کی شین یانگ میونسپل کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شین یانگ سٹی آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے وزیر، سن حونگ وے اور پیپلز ڈیلی آن لائن کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری اور صدر، فان جنگ وے نے مصنوعی ذہانت میں تربیت کے مشترکہ منصوبے Digital and Intelligent Renaissance کا افتتاح کیا۔
17 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) حال ہی میں شین یانگ میں، شمال مشرقی ایشیا (شین یانگ) ٹیلنٹ ایکسچینج کانفرنس اور مصنوعی ذہانت سے صنعتوں کی ترقی کی کانفرنس 2026 کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں، سی پی سی کی شین یانگ میونسپل کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شین یانگ سٹی آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے وزیر، سن حونگ وے اور پیپلز ڈیلی آن لائن کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری اور صدر، فان جنگ وے نے مصنوعی ذہانت میں تربیت کے مشترکہ منصوبے Digital and Intelligent Renaissance کا افتتاح کیا۔
یہ منصوبہ پیپلز ڈیلی آن لائن کی State Key Laboratory of Communication Content Cognition کی بنیاد پر منظم تربیتی کورسز متعارف کرواتا ہے، آگاہی کے فروغ، عملی تربیت کے ذریعے صلاحیت سازی اور ترقی و اجتماع تک ڈیجیٹل اینڈ انٹیلی جنٹ سکلز کی تربیت کے مکمل سلسلے کو سہل کرتا ہے، جس سے شین یانگ شہر میں مصنوعی ذہانت کی تربیتی رفتار میں تیزی آتی ہے۔
نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی اور صنعتوں کی منتقلی و اپ گریڈیشن، مصنوعی ذہانت میں مہارت حاصل کیے بغیر ممکن نہیں۔ یہ منصوبہ تین پہلوؤں میں پیش رفت کرے گا:پہلا، ایک مکمل "ٹیلنٹ لوپ" قائم کرتے ہوئے، اساتذہ، منصوبوں، منظرناموں، کیسز اور صلاحیتوں کے ڈیٹا بیس یتوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینا نیز ضروریات کی نشاندہی اور درست فراہمی کے درمیان مؤثر ربط کو فروغ دینا۔ دوسرا، صنعتی قوت کو متحرک کرنا، حقیقی منظرناموں کی عملی تربیت نیز جامعات اور کاروباری اداروں کی مشترکہ تجربہ گاہوں سے صنعتی ترقی، کالج کی تعلیم سے روزگار تک کے پورے دائرے کو حکومتی صلاحیت سازی کے ساتھ منسلک کرنا ۔تیسرا، علاقائی برینڈز کی تشکیل، شین یانگ کو شمال مشرقی ایشیا کے لیے "ڈیجیٹل اینڈ انٹیلیجنٹ سکل سینٹر" بنانے میں مدد دینا اور نئے دور میں شمال مشرقی چین کی حیاتِ نو کے لیے صلاحیتوں کی مکمل معاونت فراہم کرنا۔
اس منصوبے کے ایک اہم حصے کے طور پر، پیپلز ڈیلی آن لائن نے سوجو شہر او پی سی (ون پرسن کمپنی) انٹریپرینیورشپ الائنس، او پی سی کمیونٹی لیڈرز اور کاروباری افراد کو شین یانگ میں مدعو کیا اور او پی سی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ منصوبے کا آغاز کیا۔ شین یانگ اور سوجو نے "او پی سی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کو-کنسٹرکشن معاہدے" پر دستخط کیے۔



