28 تاریخ کو اوساکا ایکسپو میں چائنا پویلین کے لوگو اور ماسکاٹ کی رونمائی سب کے سامنے کی گئی۔ ماسکاٹ"یویا"نامی ایک پانڈا ہے۔
جاپان کے شہر اوساکا میں ایکسپو 2025 ء 13 اپریل سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوگی جس کا موضوع "ایک متحرک مستقبل کی سوسائٹی کا تصور" ہے۔ چائنا پویلین کا موضوع "انسان اور فطرت کےہم نصیب معاشرے - سبز ترقی کے ساتھ مستقبل کی سوسائٹی کی تشکیل" ہے۔