• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین اور پاکستان کے درمیان خلابازوں کے انتخاب اور تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط

    (CRI)2025-03-01

    28 فروری کو چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاوس پاکستان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ یوں چینی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے لیے خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اس پروگرام کے نتیجے میں چینی خلائی اسٹیشن پہلے غیر ملکی خلاباز کو خوش آمدید کہے گا، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان انسان بردار خلائی پرواز کے شعبے میں گہرے تعاون کا ایک نیا باب رقم کیا جائےگا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ منصوبے کے مطابق فریقین تقریباً ایک سال کے عرصے میں خلابازوں کے انتخاب کے عمل کو مکمل کریں گے۔پاکستانی خلاباز چین میں ہمہ جہت منظم تربیت حاصل کریں گے اور آئندہ چند سالوں میں چینی خلابازوں کے ساتھ مل کر قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

    زبان