مقامی وقت کے مطابق 6 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین خودمختاری کو دی جانے والی دھمکی کے خلاف کینیڈا کے کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
مانٹریال میں سیکڑوں افراد ماؤنٹ رائل پارک میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اکٹھے ہوئے جن پر "ہینڈز آف" اور "کینیڈا پہلے ہی عظیم ہے" جیسے نعرے درج تھے۔صوبہ نووا سکوشیا کے صدرمقام ہیلی فیکس میں سیکڑوں افراد نے بارش کے باوجو د ریلی نکالی۔ کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا کے پریمئر ویب کینیو نے کہا کہ حکومت کی اس ریلی کے انعقاد کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کینیڈا کبھی بھی امریکی ریاست نہیں بنے گا۔
ایک دن قبل امریکی علاقوں میں 1،000 سے زیادہ "ہینڈز آف "احتجاج دیکھے گئے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا عوامی احتجاج رہا ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کے حقوق میں کٹوتی، طبی انشورنس کے نظام کو کمزور کرنے اور افراط زر میں اضافہ کی وجہ سے بہت سے لوگ پریشان اور غیر مطمئن ہیں۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی اور تمام 50 ریاستوں میں تقریباً 1300 مظاہرے ہوئے جن میں سیکڑوں سماجی گروہوں نے شرکت کی۔