8 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) مشرقی چین کے صوبہ فوجیان کے پہاڑی علاقوں میں ، حاکا اور من نان لوگوں کی قلعہ نما دیہی رہائش گاہیں جو "فوجیان تولو " کہلاتی ہیں بے حد منفرد اور قابل دید ہیں ۔ رہائشی اور دفاعی امور کو مربوط کرنے والی تولو عمارات، اپنی مستطیل یا دائرے کی تعمیری وضع کے لیے مشہورہیں۔ فوجیان تولو کو قدرتی طریقوں سے تعمیر کیا جاتا ہے یعنی بجری، ریت، گارے اور مٹی کے مرکب کو چپٹے تختوں کے درمیان رکھ کر تعمیر کا کام کیا جاتا ہے ۔ یہ ماحولیاتی پائیداری کی قابل ذکر مثال ہیں۔ 2008 میں، یونیسکو نے فوجیان تولو کی ۴۶ عمارات کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا ۔