• صفحہ اول>>دنیا

    فرانس جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے: میکرون

    (CRI)2025-04-10

    فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے 9 اپریل کو کہا ہے کہ فرانس جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔

    میکرون نے 9 اپریل کو نشر ہونے والے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ فرانس اور سعودی عرب اس سال جون میں امریکہ کے شہر نیویارک میں فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ طور پر ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے اور فرانس اس وقت فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں، درست وقت پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا "جائز" ہے۔ میکرون نے اسرائیل فلسطین تنازع کے سیاسی حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی حکومتوں نے گزشتہ سال مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان ممالک پر زور دیا تھا جنہوں نے اب تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے اختیارات کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں اور اور مشرق وسطیٰ میں امن اور مصالحت کو فروغ دے کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    زبان