10 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)" پانکو گرہیں"روایتی چینی دستکاری کی ایک شاندار مثال ہیں۔انہیں "فراگ فاسٹنر" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ نفاست سے لگائی گئی یہ گرہیں چینی خواتین کے روایتی لباس چیونگ سام پر بٹن کا کام کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ نفیس آرائشی زیورات کی مانند اس لباس کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتی ہیں ۔ تیار شدہ نفیس چیونگ سام کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر پانکو بٹن ، انداز اور افادیت کا جو خوبصورت امتزاج پیش کرتے ہیں وہ چینی جمالیات اور صدیوں پر محیط چینی فیشن کے تاریخی ورثے کو مجسم کر دیتا ہے ۔