2 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوبی چین کے صوبے ہینان کے شہر بوآؤ میں، بوآؤ ایشیا فورم 2025 کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پیپلز ڈیلی آن لائن کو دیئے گئے انٹرویو میں چین کے تجویز کردہ اہم اقدامات اور تصورات کو موجودہ عالمی ضروریات اور رجحانات سے ہم آہنگ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل جیسے تصورات نہایت موزوں ہیں اور موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔
رواں سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی چوہترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ خلیل ہاشمی نے دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے چین- پاک اقتصادی راہداری (CPEC) کو ایک اہم مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے، مستقبل میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔
ایشیا کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے كہا کہ چین ،علاقائی اور عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے ایشیا ،اب عالمی اقتصادی ترقی کا ایك اہم محرك بن گیا ہےاور اس سے دنیا بھر کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔