11 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) پیپلز ڈیلی آن لائن نےمختلف خطوں میں اپنی کوریج کو بڑھانے، نئے قارئین کو متوجہ کرنے اور مواد تک رسائی میں اضافہ کرنے کے لیے 11 اپریل 2025 سے ویتنامی،اردو اور ہندی زبانوں میں اشاعت کا آغاز کر دیا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین اپنی مخلوط قومی قوت اور بین الاقوامی حیثیت کے مطابق ، بین الاقوامی مواصلاتی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا، مواصلات کو مزید موثر بنائے گا اور بین الاقوامی معاملات میں اپنی آواز کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین دیگر تہذیبوں کے ساتھ تبادلے اور باہمی سیکھ کے عمل کو گہرا کرے گا اور چینی ثقافت کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرے گا۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کی جانب سے اپنی بین الاقوامی مواصلاتی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ان تین نئی زبانوں میں اشاعت کا آغاز ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے ان زبانوں کے بولنے والوں کو چین کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی جائیں گی ۔اس سے پیپلز ڈیلی آن لائن جو پوری دنیا کا احاطہ کرتی ہوئی کثیر السانی، ملٹی ٹرمینل اور تمام میڈیا نیوز سروسز پیش کرتا ہے اس کے بین الاقوامی مواصلاتی نظام کو مزید ترقی دی جائے گی نیز یہ اس کی "ملٹی ٹائیرڈ اور ٹارگٹڈ" عالمی مواصلات کو بہتر بنائے گا۔
ان تین نئی زبانوں میں اشاعت کے آغاز کے بعد پیپلز ڈیلی آن لائن اب 18 غیر ملکی زبانوں میں دستیاب ہے ۔ان زبانوں میں انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی، ہسپانوی، جاپانی، کورین، جرمن، پرتگالی، سواحلی، اطالوی، قازق (سیریلک رسم الخط)، تھائی، مالائی، یونانی، ویتنامی، اردو اور ہندی شامل ہیں ۔یہ چین کی مرکزی اہم خبروں کی ویب سائٹس میں سے ایک بن گئی ہے، جو سب سے زیادہ غیر ملکی زبانوں میں دستیاب ہے۔