10 اپریل کو چین کا پہلا " فور کمپیوٹنگ انٹیگریشن " کمپیوٹنگ نیٹ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمپیوٹنگ نیٹ ورک کا بنیادی مقصد طاقتور نیٹ ورک کی صلاحیتوں کے ذریعے مختلف مقامات پر بکھرے ہوئے کمپیوٹنگ وسائل کو جمع کرکے مربوط کرنا اور پھر انہیں طلب کے مطابق حقیقی وقت میں متحرک طور پرفراہم کرنا ہے تاکہ لاگت اور کارکردگی دونوں کے لحاظ سے بہترین حل حاصل کیا جاسکے۔ یہ کمپیوٹنگ نیٹ ورک چار قسم کی کمپیوٹنگ طاقت کا احاطہ کرتا ہے ، جن میں انٹیلیجنٹ کمپیوٹنگ ، جنرل کمپیوٹنگ ، سپر کمپیوٹنگ اور کوانٹم کمپیوٹنگ شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر شیڈولنگ کی صلاحیت روزانہ دس کروڑ بار سے زائد پہنچ سکتی ہے۔ تاحال یہ نیٹ ورک چین کے 21 انٹیلیجنٹ کمپیوٹنگ سینٹرز، 3 نیشنل سپر کمپیوٹنگ سینٹرز اور 3 کوانٹم کمپیوٹنگ سینٹرز سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ چین کے قومی ڈیٹا ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک کلیدی گروہوں ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق بہترین مطابقتی حل فراہم کرے گا اور ملک بھر میں مصنوعی ذہانت کے اطلاق اور صنعتی جدت طرازی کی ترقی کو فروغ دے گا۔ اس صنعت کی تنظیموں نے پیش گوئی کی ہے کہ 2027 تک ، چین میں کمپیوٹنگ پاور کا 72.6 فیصد استدلال کے لئے استعمال کیا جائے گا۔